-بھارت ایکسپریس
اڈانی گروپ کا ایشیا روڈ شو 27 فروری سے شروع ہوچکا ہے۔ بی کیو پرائم کی رپورٹ کے مطابق، یہ روڈ شو کل یعنی پیرکے روز سنگا پور میں منعقد ہوا۔ اس دوران روڈ شو میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو اڈانی گروپ کے افسران نے اطمینان دلایا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی نیوزکے مطابق، ایشیا روڈ شو کے پہلے دن وہاں موجود لوگوں کے مطابق، اڈانی گروپ کے افسران نے آنے والے سالوں میں اپنے فرائض اور کمپنی کی صلاحیتوں پر پورا زور دیا ہے۔ اس شو کے دوران اڈانی گروپ کے افسران نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ آئندہ تین سال تک میچیور ہونے والے قرضوں کو ادا کرنے کے لئے ہمارے پاس مناسب رقم دستیاب ہے۔ اتنا ہی نہیں، اڈانی گروپ کے پاس 800 ملین ڈالر کی کریڈٹ سہولیات بھی موجود ہے۔
آپ کو بتادیں کہ سرمایہ کاروں کی طرف سے اڈانی گروپ کے ایشیا روڈ شو کو شاندار رسپانس مل رہا ہے۔ اڈانی گروپ کے افسران کی یہ پرائیویٹ میٹنگ تھی۔ اس لئے اس میٹنگ میں موجود لوگوں نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بلومبرگ کو یہ جانکاری دی ہے۔ حالانکہ جب بلومبرگ کی طرف سے اس موضوع کو لے کر اڈانی گروپ سے رابطہ کیا گیا تو ان کی طرف سے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عظیم ہندوستانی بزنس مین گوتم اڈانی محض ایک ماہ پہلے تک دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص تھے۔ حالانکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ ریکارڈ رفتار سے کم ہوئی ہے اور اب وہ دنیا کے سب سے امیر شخص کی فہرست میں 30ویں مقام پر پھسل گئے ہیں۔ اب ان کی نیٹ ورتھ بھی کم ہوکر 40 بلین ڈالر سے نیچے آچکی ہے۔
ایک رپورٹ نے بدل دی تصویر
امریکی شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ کی گزشتہ ماہ آئی ایک متنازعہ رپورٹ اس کی وجہ بنی ہے۔ ہنڈن برگ نے 24 جنوری کو جاری ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ کے اوپر کئی سنگین الزام لگائے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اڈانی گروپ کے شیئروں کی ویلیو کافی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ شیئروں کی قیمت میں ہیر پھیر کرنے سمیت دیگر کئی الزامات بھی عائد کئے گئے تھے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے تقریباً ہر روز اڈانی گروپ کے شیئروں میں بھاری گراوٹ آرہی ہے۔ اس کے سبب گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے۔
کبھی اتنی ہوگئی تھی نیٹ ورتھ
گوتم اڈانی گزشتہ سال ستمبر ماہ میں پہلی بار دنیا کے تین سب سے امیر اشخاص میں سے ایک بنے تھے۔ بلومبرگ بلینئرس انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق، اڈانی کی کل جائیداد 31 اکتوبر کو بازار بند ہونے کے بعد 143 بلین ڈالر پہنچ گئی تھی۔ تب ان سے زیادہ امیر صرف ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک اور امیزون کے جیف بیزوس تھے۔
-بھارت ایکسپریس
وزارت محنت اور روزگار نے منگل کو عارضی پے رول ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے…
این ایس ای میں سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن نے حالیہ دنوں میں ایک قابل ذکر…
سیٹلائٹ تصاویر میں پریاگراج میں ہندوستانی شکل کے پگوڈا پارک کی تعمیر کو دکھایا گیا…
اس سال ایم ایس پی میں اضافہ 2024-25 کے سیزن سے زیادہ ہے، جس کا…
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کابینہ کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے صحت عامہ…
ایجوکیشن ویک کی جانب سے بنائے گئے ٹریکر کے مطابق، 2024 میں اسکولوں میں 39…