احمدآباد: اڈانی گروپ کے سماجی بہبود کے شعبے اڈانی فاؤنڈیشن نے مہاراشٹر کی معروف ڈی یم آئی ایچ ای آر (Datta Meghe Institute of Higher Education & Research) یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے صحت عامہ کی تعلیم اور خدمات میں عالمی سطح کے سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اشتراک اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کے فلسفے ’سیوا ہی سادھنا ہے‘ (خدمت ہی عبادت ہے) سے متاثر ہے، جس کا مقصد عوام کو سستی، معیاری اور باوقار صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
صحت کی تعلیم کو فروغ دینے کی سمت اہم قدم
اڈانی فاؤنڈیشن اور ڈی ایم آئی ایچ ای آر کی یہ شراکت داری تعلیمی جدت، کلینیکل تحقیق اور کمیونٹی ہیلتھ کے شعبوں میں ادارے کی رسائی اور اثر پذیری کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس وقت ڈی ایم آئی ایچ ای آر15 تعلیمی ادارے اور 5 تدریسی ہسپتال چلاتی ہے۔ 13 مضامین میں 217 تعلیمی پروگرامز پیش کرتی ہے، جن میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، سپر اسپیشلٹی، ڈاکٹریٹ اور فیلوشپ کورسز شامل ہیں۔ یہ اشتراک اڈانی گروپ کے ’ٹیمپل آف ہیلتھ کیئر‘ کے نظریے کے مطابق ہے، جو صحت کے مراکز کو صرف علاج گاہ نہیں بلکہ خدمت، وقار اور ہمدردی کی بنیاد پر قائم ادارے سمجھتا ہے۔
شراکت داری کا وژن: ایک ترقی یافتہ بھارت کی جانب
اس اشتراک سے نہ صرف سستی اور معیاری صحت و تعلیم کو فروغ ملے گا، بلکہ یہ ’وِکست بھارت 2047‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سمت ایک مضبوط قدم ثابت ہوگا۔ اڈانی فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ وہ خدمت کے جذبے کے ساتھ ایسے اقدامات کرے جہاں موقع، رسائی اور ہمدردی کا امتزاج ہو۔
معیاری صحت و تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق
ڈاکٹر پریتی اڈانی، چیئرپرسن اڈانی فاؤنڈیشن نے کہا: ڈی ایم آئی ایچ ای آر کے ساتھ یہ اشتراک ہمارے اس یقین کی ترجمانی کرتا ہے کہ معیاری صحت و تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، نہ کہ صرف خوش نصیبوں کی مراعات۔ ہم ایک ایسا سینٹر آف ایکسیلینس قائم کرنا چاہتے ہیں جو تعلیمی جدت، طبی تحقیق اور کمیونٹی کی دیکھ بھال کو یکجا کرے۔ ہمارا مقصد وقار کے ساتھ خدمت کے ایسے ماڈل کو فروغ دینا ہے جو وکست بھارت کے خواب کی تکمیل میں معاون ہو۔
شری دتّا میگھے، بانی، ڈی ایم آئی ایچ ای آر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: 35 سالہ سفر کے بعد ہماری خود کفیل صحت و تعلیم کا وژن اب ایک طاقتور حقیقت بن چکا ہے۔ اڈانی فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ اشتراک علاقائی اور قومی ترقی کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ہم ایک ایسے بھارت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں جو سب کو شامل رکھے اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
اڈانی فاؤنڈیشن: تعلیم اور صحت میں ملک گیر خدمات
1996 سے سرگرم اڈانی فاؤنڈیشن ملک بھر کے 21 ریاستوں کے 7,060 دیہات میں صحت، تعلیم، غذائیت، روزگار، ماحولیاتی اقدامات اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں میں 96 لاکھ سے زائد زندگیوں پر اثر انداز ہو چکی ہے۔
تعلیمی اقدامات:
اڈانی یونیورسٹی، احمدآباد: ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، پائیداری اور مینجمنٹ میں مہارت رکھنے والی یونیورسٹی (2015 میں قیام، 2022 میں گجرات اسمبلی سے منظوری)
اڈانی فاؤنڈیشن اسکولز: ملک بھر میں 41 اسکولز، جن میں 4 اڈانی ودیا مندر شامل ہیں – معاشی طور پر کمزور بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے والے جدید کیمپس
اڈانی اسکولز: 37 سبسڈائزڈ ادارے جو اقدار پر مبنی تعلیم، عملی سیکھنے اور مہارتوں کی تعمیر پر زور دیتے ہیں
پروجیکٹ اُتّھان: قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق، سرکاری پرائمری اسکولوں میں بنیاد سازی اور عددی خواندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز
گجرات اڈانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (GAIMS)، بھُج: 790 بستروں والا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال، جو پی پی پی ماڈل پر صحت و تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے
ڈی ایم آئی ایچ ای آر: بھارت کا صحت تعلیم میں باوقار ادارہ
ڈی ایم آئی ایچ ای آر، وردھا، مہاراشٹر میں قائم ایک ممتاز ڈی یمڈ یونیورسٹی ہے، جس کی ایک شاخ ناگپور میں بھی موجود ہے۔ یہ ادارہ One Health کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، جو صحت، تعلیم اور تحقیق کو باہم مربوط کرتا ہے۔
نمایاں کامیابیاں:
NAAC A++ درجہ، CGPA 3.78 کے ساتھ – بھارت کی کسی بھی ہیلتھ یونیورسٹی میں سب سے زیادہ
NIRF رینکنگ 2025: میڈیکل میں 23واں، یونیورسٹیز میں 42واں، اور مجموعی طور پر 71واں مقام
Times Higher Education کی SDG رینکنگ میں عالمی سطح پر SDG-3 (Health) میں 79واں اور SDG-5 (Gender Equality) میں 98واں درجہ
14,351 تحقیقاتی اشاعتیں، 136 پیٹنٹس اور 1000 سے زائد کاپی رائٹس
204 بین الاقوامی فیکلٹی ممبران، جن میں نوبل انعام یافتہ افراد بھی شامل
FICCI کی جانب سے سوشل رسپانسیبلٹی ایوارڈ اور QS I-Gauge کی ’Institution of Happiness‘ سند
اڈانی فاؤنڈیشن اور ڈی ایم آئی ایچ ای آر کا یہ اشتراک ایک بہتر، ہمہ گیر اور باوقار صحت و تعلیم کے ماڈل کی بنیاد رکھتا ہے، جو صرف اداروں کی ترقی کا ہی نہیں، بلکہ ’وِکست بھارت‘ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی ایک سنجیدہ اور دیرپا کوشش ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا- ہم اپنی پارٹی کے وفادار ہیں، اتحاد پر فیصلہ پارٹی…
چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…
سری گرو گرنتھ صاحب بھون میں منعقدہ سیمینار میں دانشوروں، قانون دانوں، مذہبی و سماجی…
غیر ملکی زرِمبادلہ سے 2.76 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی، سیاحت کے شعبے نے…
SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…