قومی

Adani Defence& Aerospace Partners with Prime Aero: اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کا پرائم ایرو کے ساتھ اشتراک، انڈیمر ٹیکنکس پرائیویٹ لمیٹڈ میں 100 فیصد حصص کے حصول کیلئے معاہدے پر دستخط

احمدآباد — اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے اپنے وینچر ہورائزن ایرو سولیوشنز لمیٹڈ کے ذریعے، پرائم ایرو سروسز ایل ایل پی کے اشتراک سے انڈیمر ٹیکنکس پرائیویٹ لمیٹڈ (ITPL) کے 100 فیصد شیئرز خریدنے کے لیے حتمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ہورائزن ایرو سولیوشنز ADSTL اور پرائم ایرو (جس کے مالک پرجے پٹیل ہیں) کا 50-50 شراکت داری پر مبنی منصوبہ ہے۔ اس شراکت میں اڈانی کی انفراسٹرکچر اور اسکیل کے ساتھ انڈیمر ٹیکنکس کی وسیع تکنیکی مہارت یکجا ہو کر بھارت کا سب سے بڑا پرائیویٹ ایم آر او نیٹ ورک تشکیل دیتے ہیں۔

ناگپور میں عالمی معیار کی سہولت

اسٹریٹیجک طور پر ایم آئی ایچ اے این اسپیشل اکنامک زون (SEZ)، ناگپور میں قائم ITPL کا جدید گرین فیلڈ سہولت مرکز 30 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور 120,000 مربع میٹر رقبہ رکھتا ہے۔ یہ مرکز 10 ہینگرز میں 15 ایئرکرافٹ بے رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ITPL کو DGCA، FAA (امریکہ) اور دیگر عالمی سول ایوی ایشن ریگولیٹرز کی منظوری حاصل ہے۔ کمپنی ایم آر او خدمات کی وسیع رینج فراہم کرتی ہے، جن میں لیز ریٹرن چیکس، ہیوی سی-چیکس، اسٹرکچرل مرمت اور ایئرکرافٹ پینٹنگ شامل ہیں، اور اس کے صارفین میں بھارت اور دنیا کے اہم ایئرلائنز شامل ہیں۔

بھارت کے ایوی ایشن سیکٹر میں نیا دور

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے کہا ’’بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری میں بے مثال تبدیلی آئی ہے اور یہ مسافر ٹریفک کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن چکی ہے۔ آئندہ برسوں میں بھارتی ایئرلائنز 1500 سے زائد نئے طیارے شامل کریں گی، جس سے ہم ایوی ایشن کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خریداری بھارت کو عالمی ایم آر او ہب بنانے کی ہماری کوشش کا اگلا قدم ہے اور یہ انٹیگریٹڈ ایوی ایشن سروسز ایکو سسٹم کی تعمیر کے عزم کو مضبوط کرتی ہے، جو عالمی معیار اور کسٹمر اطمینان پر مبنی ہو گا۔

ایم آراو سیکٹر میں اڈانی کی پوزیشن مزید مضبوط

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کے سی ای او آشیش راج ونشی نے کہا ’’یہ حصول ہمارے پورٹ فولیو میں ایئر ورکس کے اضافے کے بعد ایک اور اہم سنگ میل ہے، جو ہماری صلاحیت اور ایم آر او سیکٹر میں موجودگی کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ ناگپور کا مرکزی محل وقوع ہمارے آپریشنز کو ملکی سطح پر وسعت دینے کے لیے زبردست اہمیت رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایئر ورکس اور انڈیمر ٹیکنکس کے درمیان ہم آہنگی اسٹیک ہولڈرز کے لیے اضافی ویلیو پیدا کرے گی۔ انڈیمر ٹیکنکس اور پرائم ایرو کے ڈائریکٹر پرجے پٹیل نے کہا ’’ہم ادانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کے ساتھ شراکت داری کر کے انڈیمر ٹیکنکس کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ تعاون انجینئرنگ میں ہماری گہری مہارت کو مضبوط انفراسٹرکچر اور ترقیاتی سرمایہ کے ساتھ جوڑتا ہے۔‘‘

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کیا ہے؟

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس اڈانی گروپ کا حصہ۔ یہ ادارہ جدید دفاعی مصنوعات کے ڈیزائن، ترقی اور تیاری میں پیش پیش ہے۔ یہ آتم نربھر بھارت کے وژن کی حمایت کرتا ہے اور قومی سلامتی میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔ کمپنی نے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کا ایک مضبوط ایکو سسٹم قائم کیا ہے، جس کا فوکس برآمدات، عالمی معیار کے پروسیس اور کوالٹی مینجمنٹ پر ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

23 minutes ago

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

44 minutes ago

National Ayurveda Day 2026: ’دنیا کے لیے پائیدار صحت کا ماڈل ہے بھارت کا آیوروید‘، قومی آیوروید دن پر امت شاہ نے کیا کہا؟

قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…

3 hours ago

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

3 hours ago