اداکارہ تونشا شرما
Tunisha Sharma: اداکارہ تونشا شرما نے ہفتہ (24 دسمبر) کو خودکشی کرلی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر ہی پھانسی لگا لی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ والیو تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر کیلاش بروے نے بتایا کہ انہیں تونشا شرما کی خودکشی کی اطلاع ملی ہے، پولیس موقع پر جا رہی ہے۔
کون تھیں تونشا شرما؟
تونشا شرما جو اس وقت سونی سب کے شو علی بابا – داستانِ کابل میں اپنی مرکزی کردار مریم کے کردار سے سامعین کو مسحور کر رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تونشا نےاس سے پہلے اپنی وین میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔ وہ حاملہ ہیں ،ان کے بوائے فرینڈ نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔ اسی مایوسی میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فطور سے نوجوان فردوس کا کردار ادا کرکےکیا اور بعد میں بار بار دیکھو میں نوجوان دیا کا کردار ادا کیا۔
تونشا شرما ایک ہندوستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سونی ٹی وی کے سیریل مہارانا پرتاپ سے بطور چند کنور کیا۔ اس کے بعد وہ کلرز ٹی وی کے چکرورتی اشوک سمراٹ میں شہزادی اہنکارا کے کردار میں نظر آئیں۔ 2016 میں، انہوں نے فلم فطور میں کٹرینہ کیف کے بچپن کا کردار ادا کیا۔ اسی سال، انہوں نے بار بار دیکھو میں ننھی دیا، اور کہانی 2: درگا رانی سنگھ میں منی کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ شیر پنجاب: مہتاب کور کے کردار میں مہاراجہ رنجیت سنگھ میں نظر آئیں۔
-بھارت ایکسپریس
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…