قومی

Acharya Lokesh Calls For Peace And Inclusive Development: کولکاتا میں اہنسا وشو بھارتی کی نئے دور کا آغاز، امن، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ پر زور

نئی دہلی: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ’’امن، ہم آہنگی اور ترقی‘‘ کے موضوع پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کے لیڈروں، سماجی شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف سماجی و روحانی تنظیم اہنسا وشو بھارتی کی مغربی بنگال ریاستی شاخ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مغربی بنگال کے سینئر وزیر دلپ گھوش نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے تنظیم کی نئی شاخ کا افتتاح کیا۔رابندر ناتھ ٹیگور آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو گیری جی، اہنسا وشو بھارتی کے بانی جین آچاریہ لوکیش جی سمیت مختلف مذاہب کے نمائندوں اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ مقررین نے امن، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے خطاب میں وزیر دلپ گھوش نے کہا کہ آچاریہ لوکیش جی کی رہنمائی میں قائم ہونے والی یہ نئی شاخ مغربی بنگال میں امن، عدم تشدد اور سماجی یکجہتی کے پیغام کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تنظیم کی سرگرمیاں ریاست میں انسانی اقدار کے فروغ اور ہمہ جہتی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ رنکو مجمدار گھوش بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر معروف آچاریہ لوکیش جی نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کو جنگوں، تشدد اور نفرت کے ماحول سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، ہم آہنگی اور ترقی ایک دوسرے سے گہرے طور پر جڑے ہوئے عناصر ہیں۔ اگر معاشرے میں امن قائم ہوگا تو ہر فرد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے مساوی مواقع حاصل ہوں گے۔شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو گیری جی نے ہندوستانی تہذیب اور ثقافت کو انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری روایات محبت، ہمدردی اور اخوت کا درس دیتی ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ دور کے چیلنجوں کے درمیان آچاریہ لوکیش جی اور ان کی تنظیم کی کوششیں معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اہنسا وشو بھارتی کے چیئرمین ونود دوگڑ نے کہا کہ تنظیم قومی کردار سازی اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ مغربی بنگال میں نئی شاخ کے قیام سے سماجی بیداری، اخلاقی اقدار اور ترقیاتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔تقریب میں سردار ستنام سنگھ اہلووالیا اور ڈاکٹر بدھ پریہ بھکشو نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان رابطے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ قومی ترانے اور قومی گیت سے شروع ہونے والی اس تقریب کی نظامت روہت سورانا نے انجام دی، جبکہ سینئر نائب صدر رمیش تیواری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے کامیاب انعقاد میں متعدد سماجی کارکنان اور رضاکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

17 minutes ago

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

42 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

3 hours ago