اٹھارہویں لوک سبھا انتخابات ختم ہوچکے ہیں،سات مرحلہ پر مشتمل یہ انتخاب تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہا،تمام سیاسی جماعتوں نے انتخاب میں جیت کے حصول کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا۔چار جون کو نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔ تاہم نتائج کے اعلان سے قبل ایگزٹ پول کا دور جاری ہے۔ آئیے جانتے ہیں مغربی بنگال میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں مل رہی ہیں؟ ۔
ملک کے باوقار میڈیا اداروں میں سے ایک بھارت ایکسپریس کے ایگزٹ پول کے مطابق رواں برس کے انتخاب میں مغربی بنگال میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ جبکہ حزب اختلاف کا متحدہ محاذ ’انڈیا اتحاد، ایگزٹ پول میں کافی پیچھے ہے۔
اگر ہم گزشتہ لوک سبھا انتخاب یعنی 2019 کی بات کریں تو مغربی بنگال میں بی جے پی 40.25 فیصد ووٹ ووٹ حاصل ہوئے تھے، ترنمول کانگریس کی بات کریں تو ترنمول کو 43.28 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے،کانگریس کی اگر بات کی جائے تو کانگریس کو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 5.61ووٹ فیصد حاصل ہوئے تھے۔جبکہ لیفٹ کو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 7.46 ووٹ فیصد حاصل ہوئے تھے۔
ووٹنگ فیصد کے بعد اگر ہم سیٹوں کی بات کریں تو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو 18 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ترنمول کانگریس کو 22 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی ، جبکہ کانگریس کو 2 اور لیفٹ کو صفر سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔
2024 کی اگر بات کی جائے تو رواں برس کے انتخابات کے دوران بی جے پی کو 42.63ووٹ فیصد ملنے کا مکان ہے ۔ ترنمول کانگریس کو 39.70 ووٹ فیصد ملنے کا امکان ہے ۔جبکہ انڈیا اتحاد کو 12.5 ووٹ فیصد ملنے کا امکان ہے ۔
ووٹنگ فیصد کے بعد اگر سیٹوں کی بات کی جائے تو 2024 کے انتخاب میں بی جے پی کو 20 سے 21 سیٹوں پر جیتنے کا امکان ہے ،وہیں ترنمول کانگریس کو 19 سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا امکان ہے ۔ اسکے علاوہ انڈیا اتحاد کو 2 سے 3 سیٹوں پر جیت ملنے کا امکان ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک…
ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین نے ملازمین کو نہ صرف ہفتے میں 90 گھنٹے کام…
چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…
مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…
سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…
سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں…