قومی

DUSU Polls: ڈی یو ایس یو انتخابات میں ABVP نے تین اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی، NSUI نے نائب صدر کی سیٹ جیتی

بی جے پی سے منسلک طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) نے دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (DUSU) انتخابات 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے صدر سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کے اہم عہدے اپنے نام کیے، جب کہ کانگریس کی حمایت یافتہ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (NSUI) نے نائب صدر کا عہدہ جیتا۔ حتمی نتائج کے مطابق اے بی وی پی کے آرین مان نے صدر کے عہدے پر 28,821 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جب کہ این ایس یو آئی کی جوسلن نندیتا چودھری نے 12,645 ووٹ لیے۔ بائیں بازو کی حمایت یافتہ آئیسا-ایس ایف آئی کی امیدوار انجلی 5,385 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔

نائب صدر کے مقابلے میں این ایس یو آئی کے راہل جھانسلا نے 29,339 ووٹ لے کر اے بی وی پی کے گووند تنوا کو شکست دی، جنھیں 20,547 ووٹ ملے۔ آئیسا-ایس ایف آئی نے 4,163 ووٹ حاصل کیے۔ سیکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کے کنال چودھری نے 23,779 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جب کہ آئیسا-ایس ایف آئی نے 9,535 اور این ایس یو آئی کے کبیر نے 9,525 ووٹ حاصل کیے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے مقابلے میں اے بی وی پی کی دیپیکا جھا نے 21,825 ووٹ حاصل کر کے این ایس یو آئی کے لو کش بدھانہ کو شکست دی، جنھیں 17,380 ووٹ ملے۔ آئیسا-ایس ایف آئی کے ابھیشیک 8,425 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

نتائج کے اعلان کے بعد این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے طلبا تنظیم کی انتخابی جدوجہد کو سراہا، لیکن ساتھ ہی یہ الزام بھی لگایا کہ این ایس یو آئی نہ صرف اے بی وی پی بلکہ دہلی یونیورسٹی انتظامیہ، دہلی حکومت، مرکزی حکومت، آر ایس ایس-بی جے پی اور دہلی پولیس جیسے ’’مشترکہ طاقتوں‘‘ کے خلاف بھی الیکشن لڑ رہی تھی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں طلبا نے این ایس یو آئی کو ووٹ دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے الزام لگایا کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ اور یونیورسٹی پروفیسروں کے ذریعے الیکشن نتائج کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ چودھری نے لکھا کہ ’’چاہے جیت ہو یا ہار، این ایس یو آئی عام طلبا، ان کے مسائل اور دہلی یونیورسٹی کے وقار کے لیے ہمیشہ لڑتی رہے گی۔ ہم مزید مضبوط ہوں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Amit Shah Jalandhar Rally: ’جو نشے میں گروؤں کی توہین کرے، وہ پنجاب کو نشے سے پاک نہیں کر سکتا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آپ‘ حکومت پر حملہ

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

15 minutes ago

PM Modi Bhagavad Gita Shlok: وزیر اعظم نریندر مودی نے شیئر کیا بھگود گیتا کا شلوک، بتایا ’کرم یوگ‘ کا بنیادی منتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…

40 minutes ago

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن جماعتوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، .I.N.D.I.A بلاک کا بڑا فیصلہ

I.N.D.I.A. اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

1 hour ago

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…

2 hours ago

Green Energy Corridor Phase-III: وزیراعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے گرین انرجی کوریڈور فیز-III اسکیم کو دی منظوری

اس اسکیم کو مالی سال 2032-33 تک قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس…

2 hours ago

Ujjain Violence: شاہی مسجد تنازع کے بعد 20 گرفتار، 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کو مکمل طور پر منہدم کیے جانے کے جعلی…

2 hours ago