سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابوعاصم اعظمی نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی ہے۔
Abu Asim Azmi on Loudspeakers in Mosques: سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹریونٹ کے صدراوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کی اورلاؤڈ اسپیکرسے متعلق ہورہی سیاست پرتشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا، “بی جے پی نفرت کی سیاست کررہی ہے اورصرف ایک مذہب کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔”
بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا پرتنقید کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا، “کریٹ سومیا جیسے لیڈراس موضوع پرسلیکٹیو(منتخب الفاظ) بول رہے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ کا حکم واضح ہے۔ ڈیسیبل کی حد تمام مذاہب کے لئے ہے، کسی ایک مذہب کے لئے نہیں۔” اتنا ہی نہیں، ابوعاصم اعظمی نے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے گزارش کی کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائیں۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا، ”میں خود علمائے کرام اورمسجد سے منسلک ذمہ دارلوگوں کو بلاکرضوابط کے مطابق کارروائی کے لئے تیارہوں۔“
دیویندرفڑنویس سے گائیڈ لائنس بنانے کا مطالبہ
ابوعاصم اعظمی کے مطابق، اس سلسلے میں آج ہم نے مسلم سماج کے سینئر نمائندوں کے وفد کے ساتھ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور ایک درخواست دے کراس مسئلے پر مناسب ہدایات (گائیڈ لائنس) طے کرنے کی گزارش کی۔ ہم نے یہ تجویز رکھی کہ ہرشہر میں پولیس، مسلم نمائندے اور مساجد کے ٹرسٹی کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی جائے۔ تاکہ اس نازک مسئلے پرپُرامن حل نکالا جاسکے اوراسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں پرلگام لگائی جاسکے۔
عیدالاضحیٰ سے متعلق تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹںگ میں عیدالاضحیٰ اورقربانی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ عیدالاضحیٰ پر مسلم طبقہ اپنے مذہبی فرائض کو احترام کے ساتھ ادا کرسکے۔ اس کے لئے پولیس، ممبئی مہانگرپالیکا اور انتظامیہ پورا تعاون کرے تاکہ تہوار امن وامان اور لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھتے ہوئے مکمل کیا جاسکے۔
وزیرخارجہ ایس جے شنکرپر برہم ہوئے ابوعاصم اعظمی
اس کے علاوہ وزیرخارجہ ایس جے شنکرکے بیان پرسخت ردعمل دیا۔ ایس جے شنکرکے ‘ہندوستان نیوکلیئربلیک میل کے آگے نہیں جھکے گا، تو پھرامریکہ کے کہنے پرسیزفائرکیوں کروا دیا؟ یہ جھکنا نہیں تو کیا ہے؟ اس وقت جواب دینا چاہئے تھا۔ پورا ملک حکومت کے ساتھ کھڑا تھا۔“
چین کی دراندازی پربی جے پی خاموش کیوں؟
ابوعاصم اعظم نے طنزکرتے ہوئے کہا، “بی جے پی کانگریس پرانگلی اٹھاتی ہے، لیکن خود یہ نہیں بتاتی ہے کہ چین نے کتنی ہندوستانی زمین پرقبضہ کرلیا ہے۔ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ اس پرحکومت کیا اقدامات کررہی ہے۔“
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…