قومی

Abhishek Banerjee calls BJP snake: ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی کو ’سانپ‘ قرار دیا، ووٹروں سے کی سبق سکھانے کی اپیل

علی پور دوار: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سانپ کی طرح ہے، جسے اگر موقع دیا گیا تو وہ ضرور ڈسے گی۔

’آبار جتبے بنگال‘ مہم کے دوران سخت حملہ

علی پور دوار میں اپنی انتخابی مہم ’آبار جتبے بنگال‘ کے تحت منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں قطار میں کھڑے ہو کر ای وی ایم کے ذریعے بی جے پی کو سبق سکھائیں۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا: ’’بی جے پی سانپ کی طرح ہے۔ اگر آپ ایک یا اٹھارہ سانپ بھی اپنے آنگن میں رکھیں گے تو آخرکار وہ آپ کو ڈسیں گے۔ اس بار آنے والے انتخابات میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ علی پور دوار میں کوئی سانپ نہ بچے۔ میں بی جے پی سے دس گنا زیادہ ضدی ہوں اور ایسے رویے کے آگے آخرکار بی جے پی کو ہی جھکنا پڑتا ہے۔‘‘

آئین بدلنے والوں کو اقتدار سے ہٹانے کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ آئین کو بدلنے کی بات کرتے ہیں، انہیں آخرکار اقتدار سے بے دخل ہونا پڑے گا۔ بنرجی نے کہا کہ عوام کو اس بار ووٹ کے ذریعے فیصلہ کن جواب دینا ہوگا۔

مہینے بھر کی انتخابی یاترا کا آغاز

قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک بنرجی نے جمعہ کے روز جنوبی 24 پرگنہ سے اپنی ایک ماہ طویل ’آبار جتبے بنگال‘ مہم کا آغاز کیا تھا، جو آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نکالی جا رہی ہے۔ اس یاترا کا مقصد ریاست میں ممتا بنرجی حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے معاملے پر بی جے پی کو گھیرنا ہے، جس پر دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔

بنگال کو بدنام کرنے کا الزام

جنوبی 24 پرگنہ میں ایک اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مغربی بنگال کو روہنگیا اور بنگلہ دیشی بتا کر بدنام کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ دہلی دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ان سے انتخابی فہرستوں سے مبینہ روہنگیا اور بنگلہ دیشی ووٹروں کے نام ہٹانے سے متعلق سوالات کیے۔

’بنگال مخالف‘ قرار دیتے ہوئے وارننگ

بی جے پی کو ’بنگال مخالف (بنگلا بیرودھی)’ قرار دیتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ آنے والے انتخابات صرف بی جے پی کو ہرانے کے لیے نہیں بلکہ بنگال کو بدنام کرنے کا حساب لینے کے لیے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار وہ خود دہلی گئے، اگلی بار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago