مئو کے سابق رکن اسمبلی عباس انصاری۔ (فائل فوٹو)
نفرت آمیزتقریر(ہیٹ اسپیچ) معاملے میں قصوروارٹھہرائے گئے مئوصدرسے سابق رکن اسمبلی عباس انصاری کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (گینگسٹر/ایم پی-ایم ایل اے کورٹ) راجیوکماروتسو نے سزا کے خلاف داخل کی گئی ان کی اپیل آج ہفتہ (5 جولائی) کی شام خارج کردی ہے۔ مطلب ان کی دو سال کی سزا اب بھی مؤثررہے گی۔ وہیں مئوسیشن کورٹ راجیو کمار وتسو کی عدالت نے عباس انصاری کی سزا کے معاملے میں ان کی ضمانت کومنظورکرلیا ہے، لیکن لیکن سزا کوبرقراررکھا۔ عباس انصاری اب آگے ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔
مئوکی چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) عدالت نے عباس انصاری کو31 مئی 2025 کونفرت انگیزتقریرکیس میں قصوروارٹھہرایا اور انہیں دوسال قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ہی اس پر11000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ دوسال کی سزا سنائے جانے کے بعد یکم جون 2025 کو مئوصدراسمبلی سیٹ سے عباس انصاری کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔
جانئے کیا تھا معاملہ؟
واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن کے دوران تین مارچ 2022 کو مئوکے پہاڑپورمیدان میں ایک انتخابی جلسے میں عباس انصاری نے مبینہ طورپراشتعال انگیزبیان دینے کا الزام لگا۔ ان کی تقریرمیں سرکاری افسران کودھمکی دینے کی بات کہی گئی تھی۔ اس دوران عباس انصاری نے کہا تھا کہ حکومت بننے کے بعد 6 ماہ تک کوئی تبادلہ یا تعیناتی نہیں ہوگی اورافسران کا حساب کتاب برابرکیا جائے گا۔
مئو کوتوالی میں درج ہوا تھا مقدمہ
وہیں، عباس انصاری کے اس بیان کو الیکشن کمیشن نے کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا اور مئو کوتوالی میں سب انسپکٹر گنگا رام بند کی شکایت پرعباس انصاری، ان کے بھائی عمرانصاری اور150 نامعلوم افراد کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اس معاملے میں عدالت نے عباس انصاری کودوسال کی سزا سنائی تھی۔ حالانکہ ان کے بھائی عمرانصاری کوبری کردیا تھا۔
ملک کے کئی حصوں میں مانسون کی واپسی کے درمیان موسم میں تبدیلی کا سلسلہ…
ٹی وی کے معروف ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال 2‘ میں پرینکا چاہر چودھری اور…
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے…
افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح…
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ-1073 میں 30 ہزار فٹ…
ایشیئن گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش…