نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان پرینکا ککڑکانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ پرینکا ککڑ طویل عرصے سے عام آدمی پارٹی سے وابستہ رہی ہیں۔ وہ 2013 میں پارٹی میں شامل ہوئی تھیں اوراس دوران انہیں تنظیم کی کئی اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ 2023 میں انہیں عام آدمی پارٹی کا قومی ترجمان مقررکیا گیا تھا۔ کانگریس میں شمولیت کے بعد پرینکا ککڑ نے عام آدمی پارٹی چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے پارٹی کی ابتدائی پالیسیوں اوربعد کے طریقۂ کارپرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مقام پرپہنچ گئی تھیں، جہاں ان باتوں کا دفاع کرنا ممکن نہیں تھا جن کا دفاع کیا ہی نہیں جا سکتا۔ اس کے ساتھ ہی یوپی کے متھرا علاقے کی مانٹ سیٹ کے سابق رکن اسمبلی شیام سندر شرما بھی کانگریس میں شامل ہوگئے۔
آپ کو بتا دیں کہ شیام سندرشرما 8 بارکے رکن اسمبلی اورسابق وزیرہیں۔ وہیں رجت راکیش پانڈے بھی کانگریس میں شامل ہوگئے۔ آپ کو بتا دیں کہ آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے دفترمیں چیف ترجمان اورراجیہ سبھا رکن پون کھیڑا، جموں وکشمیرکے کانگریس انچارج اورراجیہ سبھا رکن ڈاکٹرسید ناصرحسین، سابق مرکزی وزیراورراجیہ سبھا رکن راجیوشکلا، دہلی کے ریاستی صدردیویندریادووغیرہ نے پارٹی میں شامل کرایا۔
عام آدمی پارٹی کے پرانے وعدوں کا کیا ذکر
پرینکا ککڑنے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ابتدا میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سرکاری بنگلہ اورگاڑی نہیں لے گی، لیکن بعد میں پارٹی کے لیڈران کے لیے ایک مختلف سیاسی کلچردیکھنے کوملا۔ انہوں نے نجی سفرکے لیے ہیلی کاپٹرکے استعمال کا بھی ذکرکیا اورکہا کہ پارٹی کے ابتدائی دعووں اوربعد کے طریقۂ کارمیں فرق نظرآنے لگا تھا۔
راہل گاندھی کی تعریف کی
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد پرینکا ککڑنے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے راہل گاندھی کی لچک اورایمانداری کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ’ووٹ چوری‘ کے خلاف آوازاٹھا رہے ہیں اورانہوں نے عوام کے سامنے انتخابی عمل سے متعلق اپنے سوالات رکھے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا بھی ذکر
پرینکا ککڑ نے چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمارسے متعلق بھی راہل گاندھی کے الزامات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے عوام کو بتایا کہ کس طرح ’ووٹ چوری‘ کرکے اسے نریندرمودی کی جھولی میں ڈالا جا رہا ہے۔ یہ الزامات راہل گاندھی کی جانب سے انتخابی عمل اورووٹرفہرستوں سے متعلق کیے گئے دعووں کے تناظرمیں ہیں۔ ان دعووں پرمتعلقہ فریقوں کی جانب سے مختلف ردعمل بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ کانگریس میں شمولیت کے موقع پرپرینکا ککڑ نے پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن رہنماؤں نے انہیں اپنے خاندان کا حصہ بنایا، وہ ان کی شکرگزارہیں۔ پرینکا ککڑکے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد دہلی کی سیاست میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے درمیان جاری سیاسی سرگرمیوں کے دوران ایک اوراہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سنجین تریاٹھی کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے اور انہیں امیدوار بنائے جانے پر…
بھارت اپنی خام تیل کی ضرورت کا ایک بڑا حصہ درآمد کرتا ہے۔ ایسے میں…
پاکستان کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایشین گیمز میں اپنا 19واں گولڈ…
پرنوی شرتھ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور انہوں نے صرف 5 سال کی عمر…
بی جے پی کے سینئر رہنما ونود تاوڑے نے ہندی میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر…
ممبئی کے احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت دپکے نے کہا کہ اگر…