بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈرسنجے سنگھ پورے مانسون سیشن 2023 کی کارروائی سے دور رہیں گے۔ راجیہ سبھا کی طرف سے یہ کارروائی ایوان میں رخنہ اندازی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ راجیہ سبھا چیئرمین نے کہا کہ سنجے سنگھ نے باربار روکنے کے بعد بھی ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی۔ اس لئے انہیں پورے مانسون سیشن کے لئے معطل کیا جاتا ہے۔ راجیہ سبھا چیئرمین نے یہ کارروائی پیوش گوئل کی شکایت پر کی۔ پیوش گوئل نے کہا تھا کہ حکومت بحث کرنے کو تیار ہے، پھر بھی کارروائی میں رخنہ اندازی کی جا رہی ہے۔
ایوان میں ہنگامہ آرائی کے درمیان راجیہ سبھا چیئرمین وقفہ سوالات شروع کرایا۔ وقفہ سوالات کے ابھی چار جواب ہی دیئے جاسکے تھے کہ منی پورپرتشدد پر بحث کے مطالبے کے ساتھ سنجے سنگھ نعرے بازی کرتے ہوئے چیئرمین کے سامنے وہیل میں پہنچ گئے۔ چیئرمین کی طرف سے وارننگ دینے کے باوجود سنجے سنگھ اپنے مقام پر نہیں گئے اور منی پورمیں بحث کرائے جانے کا مطالبہ اور نعرے بازی کرتے رہے۔
سنجے سنگھ کو معطل کرنے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر راجیہ سبھا کے چیئرمین سے مل رہے ہیں۔ راجیہ سبھا چیئرنے ایک بجے ایوان کے لیڈران کی میٹنگ بلائی ہے۔ وہیں دوسری طرف، عام آدمی پارٹی کے لیڈرسوربھ بھاردواج نے سنجے سنگھ کی معطلی پرکہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ ہماری قانونی ٹیم اس معاملے کو دیکھے گی۔
ایوان میں کیوں ہو رہا ہے ہنگامہ؟
منی پور میں دو ماہ سے جاری تشدد پراپوزیشن مسمسل ایوان میں بحث کرانے اور وزیراعظم مودی سے جواب دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن ایوان میں اسی موضوع پربحث کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ سبب ایوان کے دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جارہی رہی۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…