قومی

Amanatullah Khan on Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل کے خلاف عدالت پہنچے امانت اللہ خان، کہا- اسے منسوخ کردینا چاہئے

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے وقف (ترمیمی) بل، 2025 کے آئینی جوازکوچیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ امانت اللہ خان نے اپنی عرضی میں گزارش کی ہے کہ وقف (ترمیمی) بل کوغیرآئینی اورآئین کے آرٹیکل 14, 15, 21, 25, 26, 29, 30 اور 300 اے کی خلاف ورزی کرنے والا قراردیا جائے۔ ساتھ ہی اسے منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

امانت اللہ خان نے اپنی عرضی میں کہا کہ یہ بل آئین کے آرٹیکل 14, 15, 21, 25, 26, 29, 30 اور300 اے کے تحت دیئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ مسلمانوں کی مذہبی اورثقافتی آزادی کوکم کرتا ہے۔ یہ منمانے طریقے سے ایگزیکٹیو مداخلت کوقابل بناتا ہے اوریہ اقلیتوں کے مذہبی اور خیراتی اداروں کے انتظام کے حقوق کومجروح کرتا ہے اورکمزوربناتا ہے۔

عدالت پہنچے کانگریس ایم پی محمد جاوید اور اسدالدین اویسی

واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل کولوک سبھا، راجیہ سبھا سے پاس کردیا گیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدراسد الدین اویسی نے بھی اس کی آئینی جوازکوچیلنج کرنے کے لیے جمعہ کوسپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ دونوں لیڈران نے وقف ترمیمی بل کو غیرقانونی قراردیا ہے۔ اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا، “یہ بل لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پاس ہو چکا ہے۔ اس پر صدرجمہوریہ کے دستخط ہونا باقی ہے۔ اسے قانونی مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ ہم وہی کریں گے جوآئینی ہے۔ پارلیمنٹ میں منظورکیا گیا ترمیمی بل غیرآئینی ہے۔”

سونیا گاندھی نے کہی یہ بڑی بات

کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی سربراہ سونیا گاندھی نے حکومت پروقف (ترمیمی) بل کو منمانے طورپرپاس کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ بل آئین پرکھلا حملہ ہے۔ یہ سماج کومستقل پولرائزیشن کی حالت میں رکھنے کے لئے (بی جے پی) کی دانستہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس دوران لوک سبھا کے اسپیکراوم برلا نے سونیا گاندھی کوجواب دیا ہے۔ کسی کا نام لیے بغیر، انہوں نے کہا کہ وقف (ترمیمی) بل پر سینئر اراکین کی طرف سے کئے گئے تبصرے افسوسناک ہیں اورپارلیمانی طرزعمل کے مطابق نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

8 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago