مرکزی حکومت کی طرف سے راجیہ سبھا میں لائے گئے آرڈیننس کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جانب سے آج ایک ایک ریلی نکالی گئی۔قومی دارلحکومت دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد کی گئی اس ریلی میں عام آدمی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے علاوہ سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے بھی شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور سنجے سنگھ کے علاوہ کپل سبل نے مرکز کی مودی حکومت پر تنقید کی۔ کپل سبل نے کہا کہ مرکزی مودی حکومت نے الیکشن کمیشن، ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر جمہوری اداروں کو برباد کر دیا ہے۔
کپل سبل نے مزید کہا کہ 2014 سے پہلے جب یو پی اے کی حکومت تھی، اروند کیجریوال ہماری یو پی اے حکومت کی مخالفت کر رہے تھے۔ تب ہم سمجھتے تھے کہ میڈیا ان کے ساتھ ہے لیکن جب 2014 میں ملک کا وزیراعظم بدلا، وقت بدلا تو وس وقت سے پورے ملک کا میڈیا مودی حکومت کے ساتھ ہو گیا۔ کپل سبل نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ آپ نے کانگریس کو 60 سال دیے ہیں، ہمیں 60 مہینے دیں، ہم ہندوستان کی تصویر بدل دیں گے، لیکن 120 مہینے ہو گئے ہیں اور مودی حکومت نے ملک کے آئینی اداروں کو برباد کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ وزیر اعظم جس بھی ریاست میں جاتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ڈبل انجن والی حکومت تشکیل دیں گے، لیکن یہ ڈبل انجن والی حکومت نہیں ہے، بلکہ ڈبل بیرل والی حکومت ہے۔ کپل سبل نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے کیجریوال حکومت سے نوکرشاہوں کو کنٹرول کرنے کے اختیارات چھین لیے ہیں۔ جب معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تو سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ غلط ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ بیوروکریسی دہلی حکومت کو جوابدہ ہے، لیکن مودی حکومت نے اس فیصلے کوتسلیم نہیں کیا اور سروس کے معاملات پر ایک کمیٹی بنانے کے علاوہ ایک آرڈیننس لایا۔ دہلی حکومت کے تمام تر حقوق اور اختیارت سلب کر کے لیفٹیننٹ گورنر کو دے دیئے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…