نئی دہلی : سناتن دھرم کی اعلیٰ ترین روحانی روایات کے امین اور شری پنچایتی اکھاڑا نرنجنی کے آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیہ سوامی کیلاشانند گری جی مہاراج کو موجودہ دور میں بھگوان شیو کا ایک سچا عبادت گزار، عظیم روحانی پیشوا اور لاکھوں عقیدت مندوں کا رہنما تصور کیا جاتا ہے۔ ان کی برسوں پر محیط ریاضت، ہمالیہ کی دشوار گزار وادیوں میں کی گئی سخت تپسیا اور گنگا کے مقدس کناروں پر شیو بھکتی میں گزرا وقت ان کی سادگی، ترکِ دنیا اور روحانی وابستگی کی نمایاں مثال سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات شانتنو شکلا نے اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ سوامی کیلاشانند گری جی مہاراج نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت، سناتن دھرم کی ترویج اور ویدک تہذیب کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ وہ نہ صرف لاکھوں ناگا سنیاسیوں کے دیکشا گرو ہیں بلکہ اپنے روح پرور خطابات، شری رام کتھا اور شیو مہاپوران کی مذہبی بیانات کے ذریعے عوام میں روحانیت، قومی یکجہتی، اخلاقی اقدار اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام بھی عام کر رہے ہیں۔
ہری دوار میں واقع ان کے آشرم میں ہر سال ملک اور بیرونِ ملک سے ہزاروں عقیدت مند ذہنی سکون، روحانی اطمینان اور مذہبی رہنمائی کی غرض سے پہنچتے ہیں۔ سوامی جی ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سناتن دھرم ایک ابدی اور لازوال روایت ہے، اور حقیقی سادھک وہی ہے جو پہلے ایک اچھا انسان بن کر معاشرے اور انسانیت کی خدمت کرے۔ ان کا ماننا ہے کہ مذہب کا اصل مقصد انسانوں کے درمیان محبت، بھائی چارہ، خدمت اور خیر خواہی کو فروغ دینا ہے۔ان کی اسی عوامی خدمت، روحانی فکر اور سادہ طرزِ زندگی کی وجہ سے آج وہ لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے عقیدت، احترام اور رہنمائی کا مرکز بن چکے ہیں۔ شانتنو شکلا کے مطابق ہر سال کی طرح اس برس بھی ساون کے مقدس مہینے میں پوجیہ مہاراج جی کی سخت تپسیا اور شیو سادھنا عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ اس دوران بھگوان شیو سے منسوب سانپوں کی موجودگی، خصوصی مذہبی رسومات اور کئی ایسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے جنہیں عقیدت مند روحانی کرامات اور الٰہی برکت سے تعبیر کرتے ہیں۔
ساون کے مہینے میں ملک کے مختلف حصوں سے لاکھوں افراد ہری دوار پہنچ کر سوامی کیلاشانند گری جی مہاراج کا آشیرواد حاصل کرتے ہیں اور ان کی سخت ریاضت و عبادت کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ ان کی دعاؤں اور روحانی تعلیمات سے نہ صرف ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے بلکہ انسان کو نیکی، خدمت خلق اور مذہبی اقدار پر چلنے کی بھی ترغیب ملتی ہے۔ اس موقع پر آشرم میں خصوصی مذہبی پروگرام، پوجا، شیو آرادھنا، رام کتھا اور روحانی اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں ملک بھر سے آنے والے ہزاروں بھکت شرکت کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…
لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انہیں گہرا…
وزیر داخلہ نے کہا ’’راہل بابا، میں آپ دونوں، یعنی آپ اور اکھلیش یادو کو…
تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882…