قومی

Bihar Road Accident: بہار کے کٹیہار ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، ٹریکٹر اور اسکارپیو کے درمیان زبردست تصادم  8 افراد ہلاک

بہار کے کٹیہار ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پیر کی رات ضلع کے پوتھیا تھانہ علاقے میں ایس ایچ 77 روڈ پر چاند پور ہنومان مندر کے قریب شادی کی پارٹی کے ارکان سے بھری ٹریکٹر اور اسکارپیو کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس میں اسکارپیو میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سمیلی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں سے دونوں کو ریفر کر دیا گیا۔

 کٹیہار کے ایس پی ویبھو شرما نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوتھیا تھانے کے تحت سمیلی میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ دو لوگ زخمی ہیں۔ حادثہ اسکارپیو اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

 شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے

واقعہ کے عینی شاہد اور ضلع کونسلر کے نمائندے منوج کمار منڈل نے بتایا کہ پورنیہ ضلع کے ڈھبرا بازار، برہارا کوٹھی سے 10 لوگ اسکارپیو میں کرسیلا کے قریب کوشک پور میں شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ چاند پور مغربی پنچایت کے چاند پور چوک کے قریب مکئی کا ڈھیر دیکھ کر اسکارپیو توازن کھو بیٹھی اور آگے مکئی سے لدے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 8افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سمیلی میں طبی امداد دی گئی لیکن ان کی حالت نازک ہونے کے باعث دونوں کو ریفر کر دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago