وزیراعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: مغربی بنگال کے مالدہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو سبز جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس موقع کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ ویڈیو میں وزیراعظم مالدہ اسٹیشن پر موجود طلبہ اور نوجوانوں سے ملاقات کرتے اور انہیں آٹوگراف دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا کہ مالدہ اسٹیشن پر اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ ایک یادگار ملاقات ہوئی۔ پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیے جانے کے موقع پر زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
اس سے قبل وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ ڈبل انجن حکومت بنتے ہی مغربی بنگال میں دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی متوا اور نامشودر جیسے پناہ گزینوں کو مکمل تحفظ فراہم کر کے ان کی بستیوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے گا، یہ مودی کی گارنٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے پر ہم نہ صرف ریاست کا کھویا ہوا وقار واپس لائیں گے بلکہ مالدہ سمیت پورے صوبے کے کسانوں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ مالدہ کی سرزمین سے میں پورے یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ٹی ایم سی کے تمام سیاہ کارناموں پر روک لگائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہاں گنگا جی، مہانندا اور پھلہَر ندیوں پر سیلاب سے تحفظ کے لیے مضبوط انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
اس دوران منعقدہ پروگرام میں وزیراعظم مودی نے خصوصی طور پر ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بھارت میں وندے بھارت سلیپر ٹرینوں کی شروعات ہو رہی ہے، جو طویل فاصلے کے سفر کو مزید آرام دہ، شاندار اور یادگار بنائیں گی۔ یہ ٹرین ’ماں کالی کی دھرتی‘ یعنی بنگال کو ’ماں کاماکھیا کی سرزمین‘ یعنی آسام سے جوڑ رہی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں اس جدید سلیپر ٹرین کا دائرہ پورے ملک میں بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے بنگال، آسام اور پورے ملک کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم مودی نے یہ بھی اعلان کیا کہ آج بنگال کو چار مزید جدید امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں ملی ہیں۔ ان میں نیو جلپائی گوڑی سے ناگرکوئل امرت بھارت ایکسپریس، نیو جلپائی گوڑی سے تروچراپلی امرت بھارت ایکسپریس، علی پور دوار سے بنگلورو امرت بھارت ایکسپریس اور علی پور دوار سے ممبئی امرت بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…
وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم نے علاج کے اخراجات میں ریکارڈ بچت کو…
امت شاہ نے ’’ویژن ڈاکیومنٹ 2026-2029‘‘ کو منشیات کے خطرے کے خلاف جنگ میں شامل…
25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…