نئی دہلی، 20 اگست 2025 — بھارت کے ممتاز مذہبی، سماجی اور ملی رہنماؤں نے غزہ میں جاری بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 اگست 2025 (جمعہ) کو سہ پہر 3 بجے جنتر منتر پر ہونے والے پرامن مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔ یہ مظاہرہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں
رہنماؤں نے کہا کہ غزہ کے عوام اس وقت شدید ظلم، نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید شدت آئی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے نازک موقع پر ہماری دینی، انسانی اور ملی ذمہ داری ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں۔
احتجاج میں مختلف مکتبہ فکر کی شرکت
اس احتجاج میں مختلف مکاتب فکر، انسانی حقوق کے علمبردار، ملی و سماجی تنظیمیں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے میں شرکت نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا بلکہ عالمی برادری کو امن، انصاف، اتحاد اور بھائی چارے کا مضبوط پیغام بھی پہنچے گا۔
اپیل کنندگان:
مولانا ارشد مدنی (صدر، جمیعت العلماء ہند)
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (صدر، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
سید سعادت اللہ حسینی (امیر، جماعت اسلامی ہند)
مولانا علی اصغر امام مہدی (امیر، مرکزی جمیعت اہل حدیث)
مولانا حکیم الدین قاسمی (جنرل سکریٹری، جمیعت العلماء ہند)
مولانا احمد ولی فیصل رحمانی (امیر شریعت، امارت شریعہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال)
مفتی مکرم احمد (امام، شاہی جامع مسجد، فتحپوری)
مولانا عبیداللہ خان اعظمی (سابق ممبر پارلیمنٹ، راجیہ سبھا)
ملک معتصم خان (نائب امیر، جماعت اسلامی ہند)
ڈاکٹر محمد منظور عالم (جنرل سکریٹری، آل انڈیا ملی کونسل)
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان (سابق چیئرمین، دہلی اقلیتی کمیشن)
عبد الحفیظ (صدر، ایس آئی او آف انڈیا)
مولانا محسن تقوی (معروف شیعہ خطیب و عالم دین)
پروفیسر اخترالواسع (سابق وائس چانسلر)
بھارت ایکسپریس اردو۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…