قومی

Conference on Muslim History in India: کی تعمیروترقی میں اسلام اور مسلمانوں کے غیر معمولی تاریخی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں مسلم تاریخ پرمنعقدہ کانفرنس میں سرکردہ شخصیات کا اظہارخیال

نئی دہلی: ’انڈیا ہسٹری فورم ‘ کے تحت انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں ایک عظیم الشان دو روزہ کانفرنس کا آغازہوا۔ یہ کانفرنس ’’ہندوستان کی تاریخ، معاشرے اورتہذیب کے ارتقاء میں مسلمانوں کا کردار‘‘ کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ پروگرام کے پہلے دن سینئرلیڈراوررکن پارلیمنٹ ششی تھرور، جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی، کانگریس جنرل سکریٹری، گردیپ سنگھ سپّل، سابق راجیہ سبھا ایم پی محمد ادیب، آرجے ڈی لیڈراورایم پی منوج کمارجھا، مصنف اورمورخ اشوک کمار پانڈے، انڈیا ہسٹری فورم کے کنوینرڈاکٹرشاداب موسیٰ  ودیگرماہرین اوراہم شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

تاریخ کومسخ کرنے کی ہورہی ہے کوشش: ششی تھرور

اس موقع پرکانگریس لیڈرششی تھرورنے کہا کہ ’ہماری تاریخ میں بہت کچھ ہے اوربہت سی غلط اورغیرحقیقی کہانیوں کوبھی تاریخ کا حصہ بنانے کی کوششیں ہوتی ہیں۔ ان حالات میں تاریخ کے درست بیانیہ کوسمجھنا اورسچائی تک پہنچنا اوراسے سماج تک پہنچانا بے حد ضروری ہے۔‘‘ انہوں نے درست تاریخ پرزوردیتے ہوئے کہا کہ غیرحقیقی کہانیوں سے ہمیں بچنا چاہئے تاکہ تاریخ کو مسخ نہیں کیا جاسکے۔

تاریخ کسی بھی قوم اورملک کے لئے بڑی اہمیت کی حامل: سعادت اللہ حسینی

امیر جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ تاریخ کسی بھی قوم اورملک کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ تاریخ صرف معلومات نہیں ہے بلکہ اس کی بنیاد پرمسقتبل کی تعمیرہوتی ہے۔ ہمارا ملک بھارت تاریخ کے اس اہم حصے کوجواسلام اورمسلمانوں کی عظیم تاریخی خدمات سے متعلق ہے کوبھول نہ جائے، اجتماعی نسیان کا شکارنہ ہوجائے، اس میں افراد کی ذاتی پسند اورنا پسند شامل نہ ہوجائے،اس کے لیے اس طرح کی کانفرنسزاورپروگرام بے حد اہم ہیں۔ آج تاریخ کو ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہے۔ ایسے میں مسلمانوں اورانصاف پسند افراد کوآگے بڑھ کرتاریخ کے درست بیانیہ کودنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئے۔‘‘

تاریخ کو بدلنے کی کوشش جمہوریت کے لئے خطرناک: منوج جھا

ممبرآف پارلیمنٹ منوج کمارجھا نے کہا کہ آج تاریخ کوبدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ ملک کی جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، ہماری تاریخ ہمارا اثاثہ ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔‘‘ گردیپ سنگھ سپّل نے کہا کہ آج تاریخ کوبدلنے کی کوشش ملک میں افسوسناک حد تک پہنچ گئی ہے۔‘‘ سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ جب کسی تہذیب کوختم کرنا ہو توتاریخ بدل دی جاتی ہے۔ یہی کام آج ہورہا ہے۔ اس سے ہماری شناخت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔‘‘

مختلف تاریخ داں اورماہرین کی کانفرنس میں شرکت

کانفرنس میں مختلف تاریخ دان شخصیات اورماہرین کی جانب سے معیشت ، تجارت ،سماجیات، سیاست وغیرہ میدانوں میں مسلمانوں کی عظیم الشان خدمات پرعلمی و تحقیقی مقالہ پیش کیے گئے۔ اس موقع پرایک مخصوص سیشن مسلم خواتین کے تاریخی کردارسے متعلق بھی رکھا گیا ۔ کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے علماء دانشواران، ریسرچ اسکالرز ، مذہبی پیشوا اورسماجی کارکنوں وعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ملک میں تاریخ کے درست بیانیہ کی تشکیل کے ذریعہ ملک وملت کے مستقبل کی تعمیرمیں اپنا کردارادا کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago