قومی

AIIMS Delhi:  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں نوجوانوں کے لیے ملازمت کا سنہری موقع، 8 اپریل سے قبل کریں درخواست

نئی دہلی: طبی شعبے میں شاندار کیریئر بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ ملک کے معروف ادارے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی نے پروجیکٹ ریسرچ سائنسٹسٹ سمیت دو عہدوں پر بھرتی کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ایمس دہلی کی جانب سے جن عہدوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں پروجیکٹ ریسرچ سائنسٹسٹ-I (نان میڈیکل) اور پروجیکٹ ٹیکنیکل سپورٹ-III شامل ہیں، دونوں عہدوں کے لیے ایک ایک نشست مقرر ہے۔ درخواست دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور امیدوار ای میل کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اپریل مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اہل امیدواروں کو وقت پر درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اہلیت اور عمر کی حد

ان عہدوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ ادارے یا یونیورسٹی سے متعلقہ شعبے میں اہلیت ہونی چاہیے۔ پروجیکٹ ریسرچ سائنسٹسٹ کے لیے لائف سائنس یا بایومیڈیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن ڈگری ضروری ہے، جبکہ گریجویشن کے ساتھ کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے امیدوار بھی اہل ہو سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال مقرر کی گئی ہے، جس کا حساب 8 اپریل کے مطابق کیا جائے گا۔ ریزروڈ زمرے کے امیدواروں کو سرکاری اصولوں کے تحت عمر میں رعایت دی جائے گی۔

انتخاب کا طریقہ اور تنخواہ

امیدواروں کا انتخاب شارٹ لسٹنگ، انٹرویو اور دستاویزات کی جانچ کے بعد کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو عہدے کے مطابق ماہانہ 28 ہزار سے 56 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی، اس کے علاوہ دیگر الاؤنسز اور سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ درخواست دینے کے لیے امیدوار ایمز دہلی کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر متعلقہ نوٹیفکیشن دیکھ سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے اپنا بایوڈیٹا مقررہ وقت کے اندر ارسال کرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Cyclone ‘Arnab’: آندھرا پردیش سے ٹکرایا سمندری طوفان ’ارنَب‘، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں ہوائیں، 50 ٹرینیں اور 21 پروازیں منسوخ

سمندری طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے انکاپلی، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا اور کونسیما اضلاع میں…

52 minutes ago

IND-NW U20 Rugby Series: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مضبوط ہو رہا ہے ہندوستان، راجگیر میں تاریخی ہندوستان-نیوزی لینڈ رگبی سیریز کا اختتام

مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…

10 hours ago