نئی دہلی: یونیورسٹیوں میں طالبات کی سیکورٹی سے متعلق تشویش نے ایک نئی بحث چھیڑدی ہے، دراصل جب استاد ہی سے کسی طالبہ کو خطرہ لاحق ہوجائے تو پھر یہ معاملہ کافی حیران کن ہوجاتا ہے اورکئی طرح کے سوالوں کوجنم دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج کی ایک طالبہ نے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسرپرنامناسب رویے اورجنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ شکایت کے بعد، پروفیسرکوچھٹی پربھیج دیا گیا ہے اورمعاملہ کالج کی اندرونی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) تک پہنچا۔ دہلی خواتین کمیشن نے بھی مداخلت کی ہے اورکالج انتظامیہ سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ کالج کی داخلی شکایت کمیٹی یعنی انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی (آئی سی سی) معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اب دہلی خواتین کمیشن نے بھی میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کالج انتظامیہ سے جواب مانگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پروفیسرشعبہ اردو سے وابستہ ہیں، اس لئے اردو داں طبقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ وہ ایک اردو ادارے میں بڑے عہدے پرفائز رہے ہیں۔
کمیشن نے منصفانہ اوربروقت معائنہ کے ذریعہ طالبات اورخواتین ملازمین کی حفاظت کویقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس معاملے میں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ متعلقہ پروفیسرکالج میں وائس پرنسپل عہدے کے ممکنہ دعویداروں میں شامل بتائے جارہے ہیں۔ حالانکہ فی الحال کالج انتظامیہ اورآئی سی سی کی جانچ کے نتیجے کا انتظارہے۔ ایسے میں اس پورے معاملے کا مرکزاب صرف الزام اورجواب نہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ کالج کا داخلی نظام شکایات پرکتنی شفافیت اورتیزی سے کارروائی کرتا ہے۔ حالانکہ پروفیسر کوبھی اپنا موقف پیش کرنے کے لئے موقع دیا گیا ہے۔
ستیہ وتی کالج کا پورا معاملہ جان کررہ جائیں گے حیران؟
دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں پڑھنے والی ایک طالبہ نے کالج کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسرکے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ طالبہ نے پروفیسرپرجنسی استحصال اورنامناسب رویے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ طالبہ نے 2 نومبر، 2026 کواپنی شکایت درج کرائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شکایت مبینہ حادثہ کے دودن بعد کی گئی شکایت میں طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پروفیسراسے فون کے ذریعہ پریشان کررہے تھے۔ اس کے علاوہ مبینہ طورپرانہوں نے ایک فحش پی ڈی ایف دستاویزبھیجا اوراسے نصاب کا حصہ بتایا۔ شکایت میں کئی حادثات کا ذکرتے ہوئے غیراخلاقی برتاو، مبینہ استحصال اورنازیبا الفاظ کے استعمال کے الزام بھی لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ ان الزامات کی ابھی جانچ چل رہی ہے۔
شکایت کے بعد پروفیسرکوچھٹی پربھیجا گیا
طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے بعد کالج انتظامیہ نے معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے اسے آئی سی سی کے پاس بھیج دیا۔ کالج کے فیکلٹی اراکین کے مطابق، متعلقہ ایسوسی ایٹ پروفیسرکوچھٹی پربھیج دیا گیا ہے۔ انہیں وجہ بتاونوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، کالج کے پرنسپل سبھاش کمارسنگھ کا کہنا ہے کہ معاملہ آئی سی سی کے پاس ہے اورکمیٹی اس کی جانچ کررہی ہے۔ پرنسپل سبھاش کمارسنگھ نے بتایا کہ پروفیسرگزشتہ ماہ سے چھٹی پرہیں۔ آئی سی سی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے اورکمیٹی معاملے سے متعلق ثبوتوں کی بھی جانچ کررہی ہے۔ پرنسپل کے مطابق، جانچ پوری ہونے اورکمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اس کی بنیاد پرایک تجویزتیارکی جائے گی۔ اسے پہلے کالج کی گورننگ باڈی کے سامنے رکھا جائے گا اورپھرآگے کی کارروائی کے لئے یونیورسٹی کوبھیجا جائے گا۔ یعنی فی الحال معاملے میں آخری فیصلہ جانچ رپورٹ اوراس کے بعد ہونے والی ادارہ جاتی کارروائی پرمنحصر کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…
وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…
319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…
سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…
ربیع 2026-27 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاشک کھادوں پر سبسڈی میں بڑا اضافہ، ڈی اے…
قبائلی مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا کی 151ویں جینتی کے موقع پر احمد آباد میونسپل…