جھانسی: گزشتہ دنوں میں کئی ایئرلائنز میں مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کے متعدد معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں مسافر پر پیشاب کرنا بھی شامل ہے، اب ایک ٹرین میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے، وہ بھی ایک بزرگ جوڑے کے ساتھ۔ گزشتہ بدھ کی رات مانک پور سے حضرت نظام الدین جانے والی سمپرک کرانتی ایکسپریس کے اے سی کوچ میں شراب کے نشے میں دھت ایک نوجوان نے کوچ میں سفر کر رہے سائنسدان اور ان کی اہلیہ پر پیشاب کر دیا۔ یہ واقعہ 66 سالہ سینئر سائنسدان ڈاکٹر جی این کھرے اور ان کی 60 سالہ بیوی کے ساتھ پیش آیا۔
دہلی سے ہے نوجوان کا تعلق
ڈاکٹر جی این کھرے بنارس ہندو یونیورسٹی، ہرپال پور (مدھیہ پردیش) سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ وہ بدھ کی دیر رات ہرپال پور سے دہلی جا رہے تھے۔ دونوں میاں بیوی ٹرین کے اے سی کوچ B-3 کی نچلی برتھ نمبر 57 اور 60 پر سفر کر رہے تھے۔ نئی دہلی کا رہنے والا 21 سالہ رتیش بھی اسی کوچ کی سائیڈ لوئر برتھ نمبر 63 پر سفر کر رہا تھا، جو مہوبہ سے حضرت نظام الدین جا رہا تھا۔
نشے میں تھا نوجوان
رات کو جب ٹرین جھانسی اسٹیشن پہنچنے والی تھی کہ شراب کے نشے میں دھت رتیش اچانک اپنی سیٹ سے اٹھ کر بزرگ جوڑے پر پیشاب کرنے لگا۔ سائنسدان نے اسے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانا۔ اس کے بعد سائنسدان نے شور مچاتے ہوئے کوچ کے دیگر مسافروں کو جگایا اور ٹرین میں تعینات ٹی ٹی ای کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ ٹی ٹی ای نے ویرنگانہ لکشمی بائی جھانسی اسٹیشن کے کنٹرول روم کو اس کی اطلاع دی۔
ملزم کے خلاف کارروائی میں ہوئی پریشانی
وہیں ٹرین ویرنگانہ لکشمی بائی جھانسی اسٹیشن پر سائنسداں کو شرابی ملزم نوجوان کے خلاف کارروائی کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کوچ میں سفر کرنے والے مسافروں کے زبردست احتجاج کے بعد آر پی ایف اور جی آر پی نے ملزم نوجوان کو گرفتار کیا۔ ٹرین کے ویرانگانہ لکشمی بائی جھانسی اسٹیشن پر آر پی ایف اور جی آر پی نے ٹی ٹی ای بی ایس خان کے میمو پر مقدمہ درج کرکے شرابی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…