قومی

Jaipur Accident: جے پور میں خوفناک سڑک حادثہ، کیمیکل ٹینکر اور ٹرک میں زبردست ٹکر، ، طویل ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیاں

جے پور میں دہلی-اجمیر ہائی وے پر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ سے بھرا ایک کیمیکل ٹینکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور سڑک پر ملبہ بکھر گیا۔ حادثہ شاہ پورہ سے کچھ پہلے پیش آیا، جس کے فوراً بعد ہائی وے کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا راستہ جام ہو گیا اور ٹریفک کی روانی مکمل طور پر متاثر ہو گئی۔ مسافر گاڑیوں، بسوں اور مال بردار ٹرکوں کو کئی گھنٹوں تک سڑک پر ہی رکنا پڑا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹینکر میں خطرناک کیمیکل ہونے کے باعث انتظامیہ نے فوری طور پر احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے علاقے کی گھیرابندی کر دی۔ قریبی آبادی اور گاڑیوں کو محفوظ فاصلے پر روک دیا گیا تاکہ کسی ممکنہ بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔ خوش آئند بات یہ رہی کہ اب تک کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

کیمیکل ٹرانسپورٹ کی سیکیورٹی پر سوال، احتیاط کے ساتھ ہٹایا گیا ٹینکر

حادثے کے بعد پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے فوری طور پر کرین منگوائی گئی۔ انتہائی احتیاط کے ساتھ تباہ شدہ کیمیکل ٹینکر کو سڑک کنارے منتقل کیا گیا تاکہ ٹریفک کی بحالی ممکن ہو سکے۔ چونکہ ٹینکر میں خطرناک مادہ بھرا ہوا تھا، اس لیے ریسکیو آپریشن پوری چوکسی کے ساتھ انجام دیا گیا اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی قسم کا کیمیکل رساؤ نہ ہو۔ کافی جدوجہد کے بعد جب ٹینکر کو ہٹا دیا گیا تو ٹریفک کو آہستہ آہستہ بحال کیا گیا، تاہم اس دوران ہائی وے پر کئی گھنٹوں تک شدید جام کی صورتحال بنی رہی۔ مسافروں کو طویل انتظار اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹینکر میں موجود کیمیکل لیک ہو جاتا یا کسی قسم کا دھماکہ ہو جاتا تو صورتحال نہایت سنگین ہو سکتی تھی۔ اس حادثے نے ایک بار پھر خطرناک کیمیکلز کی نقل و حمل کے دوران حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمے ایسے ٹینکروں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو
Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago