کوزی کوڈ: کیرالہ پولیس نے اسلامی اسکالر اور آل کیرالہ جمعیۃ العلماء کے رہنما مکم عمر فیضی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ فیضی نے چند ماہ قبل مبینہ طور پر تبصرہ کیا تھا کہ حجاب نہ پہننے والی خواتین “مشکوک کردار کی حامل” ہوتی ہیں۔
فیضی نے مبینہ طور پر ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران ان خواتین کے بارے میں تبصرے کیے تھے جو ‘تٹم’ (کیرالہ میں مسلم خواتین کا حجاب) نہیں پہنتیں۔ اس تبصرہ نے ریاست میں بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دے دیا تھا کیونکہ خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کی مخالفت کی تھی۔ فیضی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ جو خواتین حجاب نہیں پہنتیں ان کا کردار قابل اعتراض ہوتا ہے۔
یہاں نادکاوو پولس نے دو ماہ قبل سماجی کارکن وی پی زہرہ کی شکایت پر جمعرات کے روز ایک کیس درج کیا تھا۔ گزشتہ اکتوبر میں، زہرہ نے فیضی کے ریمارکس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ایک فورم پر عوامی طور پر اپنا حجاب ہٹا دیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا، ‘‘جمعرات کے روز تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اور 298 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔’’
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…