وزیر اعظم نریندر مودی سے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے بڑی اپیل کی ہے۔
اتوار کو آندھرا پردیش کے انکاپلّی ضلع کے ایک گاؤں میں پٹاخہ بنانے والے ایک کارخانے میں دھماکے سے دو خواتین سمیت کم از کم آٹھ مزدور ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ دوپہر تقریباً 12.45 بجے کیلاساپٹنم گاؤں میں پیش آیا۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعے پر غم و اندوہ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے اس حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ وی انیتا نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’دھماکے کی وجہ سے آگ لگنے کے سبب دو خواتین سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ حادثے کی تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے کیا دکھ کا اظہار
دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے بھی اس حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50،000 روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر وزیر اعظم کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’’آندھرا پردیش کے انکاپلّی ضلع میں ایک فیکٹری حادثے میں لوگوں کی موت سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے تعزیت۔ دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…