قومی

75th International Day of UN Peacekeepers: ہندوستانی فوج نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کا 75 واں عالمی دن منایا

75th International Day of UN Peacekeepers: وزارت دفاع کی طرف سے ایک سرکاری  پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوج نے پیر کو اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75ویں بین الاقوامی دن کی یاد میں، قومی دارالحکومت میں قومی جنگی یادگار پرگلہائے عقیدت چڑھا کر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج پیش کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار ، بحریہ اور فضائیہ، وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بھی  اس موقع  سے خراج عقیدت پیش کی ۔ واضح رہے کہ یہ وہ دن ہے جب 1948 میں اقوام متحدہ کے پہلے امن مشن کے بینر تلے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگرانی کی تنظیم یونیسکونے فلسطین میں آپریشن شروع کیا تھا۔  ہر سال اس دن پر، اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک ان تمام مردوں اور خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور جرات کو  خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے شہادت پائی ۔

 ہندوستان کے پاس اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں شراکت کی ایک بھرپور میراث ہے اور وہ فوجیوں کے سب سے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ اس نے اب تک تقریباً 2,75,000 فوجیوں کو امن مشن میں شامل کیا ہے، اس وقت تقریباً 5,900 فوجی اقوام متحدہ کے 12 میں مشن میں تعینات ہیں۔  ہندوستانی فوج کے جوانوں نے مشکل حالات میں چیلنجز سے بھرپورخطوں میں کام کیا ہے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت، انسانیت، ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کا دفاع کرنے کے لیے سب سے بڑی قربانی بھی دی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق، ہندوستانی فوج کے 159 جوانوں نے پوری دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔ موجودہ تعیناتی کے علاوہ، ہندوستان نے ایک انفنٹری بٹالین گروپ اور کارویٹ کو ہیلی کاپٹر کے ساتھ، ہارڈ پاور کے طور پر اور ایک انجینئر کمپنی اور سگنل کمپنی کو فورس انبلرز کے طور پر، اقوام متحدہ کی درخواست پر تعینات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 ہندوستانی فوج نے نئی دہلی میں ایک مرکز برائے اقوام متحدہ پیس کیپنگ قائم کیا ہے تاکہ امن کی کارروائیوں میں خصوصی ٹریننگ فراہم کی جا سکے۔ مرکز ہر سال 12,000 سے زیادہ فوجیوں کو ٹریننگ دیتا ہے۔ مرکز برائے اقوام متحدہ پیس کیپنگ ممکنہ امن فوجیوں اور تربیت کاروں کے لیے ہنگامی تربیت سے لے کر قومی اور بین الاقوامی کورسز تک بہت سی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ مرکز صلاحیتوں کی تعمیر کے حصے کے طور پر دوست ممالک میں موبائل ٹریننگ ٹیموں کو باقاعدگی سے بھیجتا ہے۔سرکاری بیان کے مطابق  اقوام متحدہ کے مشنوں میں ہندوستانی دستوں کی آپریشنل کارکردگی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے، ہندوستانی فوج نے جدید ترین آلات اور گاڑیاں تعینات کر دی ہیں۔ یہ گاڑیاں اور آلات ہندوستان میں تیار کیے گئے ہیں اور مشن کے علاقوں میں مشکل علاقوں، موسم اور آپریشنل حالات کی تبدیلیوں کو کامیابی سے برداشت کر چکے ہیں۔

Rahmatullah

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago