12 جون 2025 کو احمدآباد میں ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر حادثے کا شکار ہوا، جس میں ایک کو چھوڑ کر سبھی مسافر اور جہاز کا عملہ کے سبھی ارکان جاں بحق ہو گئے۔ اس میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی سوار تھے۔ اس حادثے پر دنیا بھر سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ آئیے دیکھتے ہیں ہیں دنیا کے چند بڑے طیارے حادثے:
اسپین حادثہ – 27 مارچ 1977 (586 اموات)
یہ حادثہ اسپین کے لاس روڈیو ایئرپورٹ پر ہوا اور ہوابازی کی تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ مانا جاتا ہے۔ KLM فلائٹ 4805 اور Pan Am فلائٹ 1736 کو بم دھماکے کے بعد لاس پاماس ایئرپورٹ سے ہٹا کر لاس روڈیو پر اتارا گیا۔ غلط فہمی اور جلدبازی کی وجہ سے دونوں طیارے ایک ہی رن وے پر آ گئے اور شدید ٹکر ہو گئی، جس میں 586 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاپان حادثہ – 12 اگست 1985 (520 اموات)
جاپان ایئرلائنز کا بوئنگ 123 طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی وجہ پریشر سسٹم کا فیل ہونا تھا، جس سے پائلٹ طیارے کو قابو میں نہ رکھ سکا۔ یہ ایک ہی طیارے کا دنیا کا سب سے بڑا حادثہ مانا جاتا ہے، جس میں 520 جانیں ضائع ہوئیں۔
ترکی حادثہ – 3 مارچ 1974 (346 اموات)
ترکش ایئرلائنز کا DC-10 طیارہ استنبول سے لندن جا رہا تھا، لیکن پیرس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ دورانِ پرواز کیبن کا دروازہ اچانک کھل گیا، جس سے پریشر میں خرابی آئی اور پائلٹ کا طیارے پر سے کنٹرول ختم ہو گیا۔ تحقیق میں طیارے کے ڈیزائن میں خامی بھی سامنے آئی۔
چرخی دادری فضائی تصادم – 12 نومبر 1996 (349 اموات)
چرخی دادری، ہریانہ کے آسمان میں قازقستان کے مسافر طیارے اور سعودی عرب کے کارگو طیارے کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ قازق طیارہ اپنی مقررہ بلندی پر نہیں رہا اور نیچے آتا گیا، جس کی وجہ سے سامنے سے آتے سعودی کارگو طیارے سے ٹکرا گیا۔ 10 کلومیٹر تک ملبہ بکھر گیا۔
ہلاک شدگان میں بھارت کے 231، سعودی عرب کے 18، نیپال کے 9، پاکستان کے 3، امریکہ کے 2 اور ایک برطانوی شہری شامل تھے۔ 84 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
سعودی عرب حادثہ – 19 اگست 1980 (301 اموات)
سعودی ایئرلائنز کا Lockheed TriStar طیارہ ریاض سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد کیبن میں آگ لگنے کی وجہ سے کریش ہو گیا۔ اگرچہ پائلٹ نے طیارے کو محفوظ اتار لیا، مگر وقت پر انخلاء نہ ہو سکا اور 301 مسافر ہلاک ہو گئے۔
انڈونیشیا حادثہ – 29 اکتوبر 2018 (189 اموات)
جاکارتہ سے پنگکل پنانگ جانے والی بوئنگ 737 میکس 8 پرواز صرف 13 منٹ بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گئی۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی اور تمام 189 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بمبئی (ممبئی) طیارہ حادثہ – 1 جنوری 1978 (213 اموات)
ایئر انڈیا کی فلائٹ 855 نے ممبئی سے دبئی کے لیے پرواز بھری، لیکن صرف 2 منٹ بعد بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گئی۔ تمام 213 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ شاید پائلٹ جہت کے دھوکے کا شکار ہوا تھا، اور پرواز کے آلات بھی فیل ہو چکے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…
سری لنکا کی ناقص بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ…
سندھ کے پانی کی تقسیم پر پاکستان کی فوج اور پنجاب کو ذمہ دار قرار…
اسٹار لنک نیٹ ورک کو تیزی سے پھیلانے کے لیے اسپیس ایکس کی مسلسل سیٹلائٹ…
باجھانگ ضلع میں 42 سالہ خاتون بملہ دیوی کا بیمار کتے کو زندہ پل سے…
سنیہا مکھرجی نے کلیان ٹھات میں رام استوتی اور راگ کلاوتی میں ترانہ پیش کیا،…