نئی دہلی: چار سال کا گریجویٹ ڈگری (FYUP) حاصل کرنے والے طلباء اب براہ راست UGC NET کے امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں اور پی ایچ ڈی کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے لیا ہے۔ یو جی سی نے کہا کہ جے آر ایف کے ساتھ یا اس کے بغیر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے طلباء کو چار سال کے گریجویٹ پروگرام میں کم از کم 75 فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ حاصل کرنا ضروری ہے۔
موجودہ نظام میں، نیشنل ایلجبلٹی ٹیسٹ (NET) کے لیے، طلبہ کو صرف 55 فیصد نمبروں کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ (PG) ڈگری کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئے قوانین کے تحت اب چار سالہ بیچلر ڈگری والے طلبہ بھی اس امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔
یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار کے مطابق، جو طلبہ چار سالہ گریجویٹ پروگرام (ایف وائی یو پی) مکمل کرتے ہیں اور ڈگری حاصل کرتے ہیں، انہیں براہ راست پی ایچ ڈی کرنے کا اہل سمجھا جائے گا۔ ایسے طلباء نیٹ کا امتحان بھی دے سکتے ہیں۔
FYUPمکمل کرنے والے طلباء کو کسی بھی مضمون میں حاضر ہونے کی اجازت ہوگی جس میں وہ پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ قابل ذکر ہے کہ یہ مضامین ان سے مختلف ہو سکتے ہیں جن کا مطالعہ طلباء نے FYUP کے دوران کیا ہے۔
حالانکہ، یو جی سی نے اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔ وہ طلباء جنہوں نے FYUP مکمل کیا ہے یا آٹھ سمسٹر مکمل کرنے کے بعد گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں وہ اس نئے نظام میں اہل ہوں گے۔ حالانکہ، چار سالہ ڈگری کی تکمیل پر، ان طلباء کو کم از کم 75 فیصد نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
یہاں تک کہ جہاں نمبروں کے بجائے گریڈز کا نظام ہو وہاں گریڈ 75 فیصد نمبروں کے برابر ہونا چاہیے۔ وہیں، SC، ST، OBC، جسمانی طور پر معذور اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے طلباء کو نمبروں میں کچھ نرمی فراہم کی جا سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…