قومی

Gangraped in Panipat: پانی پت میں 4 خواتین سے اجتماعی آبروریزی، بدمعاشوں نے ہتھیاروں کے دم پر اغوا کرلیا، ایک متاثرہ کی موت

four women gangraped in Panipat: ہریانہ کے پانی پت ضلع میں ایک عجیب سانحہ منظرعام پرآیا ہے، جسے جاننے کے بعد ہرکوئی سہم جائے گا۔ یہاں نصف شب کو6-5 بدمعاشوں نے بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ سانحہ متلوڈا علاقے کے ایک گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں ایک مچھلی فارم پرکام کرنے والی خواتین کو بدمعاشوں نے اغوا بنا لیا۔ خواتین کے ساتھ ان کے بچے اورشوہریا فیملی کے دوسرے افراد بھی تھے۔ تاہم بدمعاشوں نے ہتھیاروں کے بل پرپہلے تو ان لوگوں کے ساتھ لوٹ کی۔ اس کے بعد مردوں اوربچوں کو باندھ دیا۔ پھرخواتین کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ بدھ کو رات بھریہ بدمعاش درندگی کرتے رہے۔ درندگی کے سبب ایک متاثرہ نے بعد میں دم توڑدیا۔

پوری رات بدمعاشوں نے کی درندگی

متاثرین نے بتایا کہ وہ لوگ گاؤں سے کچھ دوربنے ڈیرے میں فیملی کے لوگ ساتھ رہتے ہیں۔ رات کوتقریباً ایک بجے 6-5 نقاب پوش بدمعاش ان کے ڈیرے میں گھس آئے۔ بدمعاشوں نے ان کو چاقواورپستول کےدم پردھمکایا۔ اس کے بعد تین مردوں اوربچوں کے ہاتھ پیرباندھ کرایک کمرے میں بند کردیا۔ اس کے بعد بدمعاش ان کوکھینچ کرباہربرآمدے میں لے گئے۔

یہاں سبھی بدمعاش پوری رات خواتین کواپنی ہوس کا شکاربناتے رہے۔ بدمعاشوں نے دھمکی دی کہ اگرانہوں نے شورمچانے کی کوشش کی توسبھی کو ماردیا جائے گا۔ اس کے بعد صبح چار بجے تک ملزم ان کے ساتھ درندگی کرتے رہے۔ بعد میں خواتین کو بھی کمرے میں بند کردیا گیا، جس کے بعد ملزمین موقع سے فرارہوگئے۔ ملزمین جاتے وقت ان کے پاس سے 13 ہزار روپئے اورزیورات لوٹ لے گئے۔ ایک متاثرہ کی پٹائی سے موت ہوگئی۔

پولیس نے کہا- ملزمین کو جلد کریں گے گرفتار

صبح 5 بجے خواتین نے اپنے جانکارکسان کوکسی طرح فون کرکے معاملے کی جانکاری دی، جس نے موقع پرآکرخواتین اوردوسرے لوگوں کوکمرے سے باہرنکالا، جس کے بعد معاملے میں پولیس کومطلع کیا گیا۔ معاملے کی جانکاری ملتے ہی موقع پرجانچ کے لئے متلوڈا تھانہ انسپکٹروجے کمارپہنچے۔ بعد میں ڈی ایس پی کرشن کمارنے بھی ملزمین کے خلاف ثبوت جمع کئے۔ پولیس نے خواتین کا پانی پت کے سول اسپتال سے میڈیکل کروایا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم کی طرف سے بھی معاملے کی جانچ کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمین کو قابو میں کرلیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

47 mins ago