قومی

Income Tax Department Raid in Nashik: ناسک میں 30 گھنٹے چلی چھاپے مارکارروائی، 26 کروڑ روپے نقد اور 90 کروڑ روپے کی بے حساب جائیداد کے دستاویزات ضبط

مہاراشٹر کے ناسک میں محکمہ انکم ٹیکس نے صرافہ تاجروں کی دکانوں اور ڈیولپرز کے دفاتر پر چھاپے ماری۔ 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے چھاپے میں، ٹیم نے 26 کروڑ روپے کی نقدی اور 90 کروڑ روپے کی بے حساب جائیداد کے دستاویزات ضبط کیے۔

ذرائع کے مطابق ناسک، ناگپور، جلگاؤں کی ٹیم نے یہ کارروائی کی 50 سے 55 افسران نے سورانا جیولرز کےکیمپس کے ساتھ ساتھ ان کے رئیل اسٹیٹ بزنس کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ ایک ٹیم نے ان کے پرعالی شان بنگلے کا بھی معائنہ کیا۔

شہر کے مختلف مقامات پر ان کے دفتر، پرسنل لاکر اور بینک لاکرز کو بھی چیک کیا گیا۔ منماڈ اور نندگاؤں میں ان کے خاندان کے افراد کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ ناسک کے اس صرافہ تاجر سے کروڑوں روپے کی نقدی اور بے حساب جائیداد کی برآمدگی کے بعد تاجروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی میں ملنے والی نقدی کو گننے میں 14 گھنٹے لگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ غیر اعلانیہ آمدنی اور ممکنہ طور پر مشکوک مالیاتی سرگرمیوں کی وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سورانا جیولرز اور مہالکشمی بلڈرز دونوں کے ریکارڈ کی جانچ کر رہا ہے تاکہ کسی بھی تضاد یا چھپے ہوئے لین دین کو بے نقاب کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

17 minutes ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

38 minutes ago

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

1 hour ago