-بھارت ایکسپریس
اوڈیشہ کے بالا سور میں ہوئے خطرناک ٹرین حادثہ نے ہر کسی کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ بالاسور میں بہناگا بازار اسٹیشن کے پاس 3 ٹرینوں کی اس خطرناک ٹکر میں 280 افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے اور 900 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حادثے سے متعلق اب سیاسی بیان بازی بھی شروع ہوگئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اب ریلوے کے سرکشا کوچ والے دعووں پر سوال اٹھانے شروع کردیئے ہیں۔ وہیں وزیرریل اشونی ویشنو اور دھرمیندر پردھان نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے خطرناک ٹرین حادثہ کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم بالاسور روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ ساتھ ہی زخمیوں سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔
مہلوکین کی تعداد میں مسلسل ہو رہا ہے اضافہ
ریل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تازہ جانکاری کے مطابق، ابھی تک 280 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 900 سے زیادہ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ کچھ زخمیوں کا علاج چل رہا ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کیسے ہوا یہ ٹرین حادثہ؟
بالا سور میں بہانگا بازار اسٹیشن کے قریب ہوئے اس خطرناک حادثے سے متعلق ریلوے نے جانچ کمیٹی تشکیل کردی ہے۔ حادثہ کیسے ہوا، اسے لے کرعینی گواہوں کے بیان بھی سامنے آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آؤٹرلائن پر مال گاڑی کھڑی تھی… ہاؤڑہ سے آرہی کورومنڈل ٹرین (جوکہ چنئی جارہی تھی) 300 میٹر پر پہلے ڈریل ہوگئی۔ کورو منڈل ٹرین کا انجن مال گاڑی پر چڑھ گیا اور کورو منڈل ٹرین کے پیچھے والے ڈبے تیسرے ٹریک پر جاگری اور تیسرے ٹریک پر تیزی سے آرہی یشونت پور ایکسپریس ٹریک پر گرے ڈبوں سے ٹکراگئی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…