قومی

25 Years of PM Modi’s Political Leadership: مودی کی سیاسی قیادت کے 25 سال مکمل، بیلجیم، نائجیریا اور ڈومینیکن ریپبلک کے لیڈروں  نے دی مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25 سال مکمل ہونے پر بدھ کو بیلجیم، نائجیریا اور ڈومینیکن ریپبلک کے لیڈروں  نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ بیلجیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی، جب کہ ڈومینیکن ریپبلک کے وزیر اعظم روزویلٹ اسکریٹ نے مودی کی جانب سے اپنے ملک کے لیے دکھائی گئی دوستی اور فراخ دلی پر اظہار تشکر کیا۔ نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو نے مودی کے 25 سالہ سیاسی سفر کو ایک نایاب کامیابی قرار دیا۔

بیلجیم کے وزیر اعظم نے شراکت داری مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی

بیلجیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور نے اپنے مبارکبادی پیغام میں گزشتہ ماہ اپنے ہندوستان کے دورے کو ثمرآور قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ وہ گجرات سے نئی دہلی تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے مسلسل 25 سال مکمل کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہندوستان کا ان کا دورہ انتہائی مفید رہا اور وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

ڈومینیکن ریپبلک نے مودی کی دوستی کا کیا ذکر

ڈومینیکن ریپبلک کے وزیر اعظم روزویلٹ اسکریٹ نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایکس پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مودی کو اپنا عزیز دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے مسلسل 25 سال کی خدمت ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کے مطابق یہ سفر گجرات سے شروع ہوا اور ہندوستان کی قیادت تک جاری رہا۔اسکریٹ نے کہا کہ اس موقع پر وہ ڈومینیکا کے ساتھ مودی کی دوستی اور وہاں کے عوام کے لیے دکھائی گئی فراخ دلی پر اپنی قدردانی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے برسوں میں ان رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے ڈومینیکا کی حکومت اور عوام کی جانب سے، نیز ذاتی طور پروزیر اعظم مودی کے لیے اچھی صحت، طاقت اور ہندوستانی عوام کی خدمت میں مسلسل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

نائجیریا نے 25 سالہ سفر کو نایاب کامیابی قرار دیا

نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو نے وفاقی جمہوریہ نائجیریا کی حکومت اور عوام کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایکس پر مودی کی اس کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے قیادت کرنا ایک نایاب کامیابی ہے۔صدر ٹینوبو نے کہا کہ 7 اکتوبر 2026 کو نریندر مودی کے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی عوامی خدمت کا سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔ٹینوبو کے مطابق گجرات کے عوام کی 12 سال سے زیادہ عرصے تک خدمت کرنے کے بعد مودی نے 2014 سے ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ملک کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں 25 سال تک مسلسل قیادت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہندوستانی عوام نے وزیر اعظم مودی پر کتنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

گلوبل ساؤتھ کے لیے مشترکہ عزم کا ذکر

نائجیریا کے صدر نے ہندوستان اور نائجیریا کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جمہوری ملک اورگلوبل ساؤتھ کی اہم آواز ہونے کے ناطے ایک زیادہ منصفانہ، جامع اور نمائندہ بین الاقوامی نظام کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وزیر اعظم مودی کی مسلسل قیادت میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah Congratulates PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی کو امت شاہ نے دی مبارکباد، کہا- کارکردگی کی سیاست کی مثال قائم کی

امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے کروڑوں ہم وطنوں میں خود اعتمادی پیدا…

3 hours ago