قومی

Naxal Free Chhattisgarh: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں 16 نکسلیوں نے کی خودسپردگی، اس سال اب تک 500 سے زیادہ نکسلی ڈال چکے ہیں ہتھیار

پیپلز لبریشن گوریلا آرمی (پی ایل جی اے) کمپنی کے دو فعال ارکان سمیت سولہ نکسلیوں نے پیر کو رائے پور سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب میں سکما ضلع میں ہتھیار ڈال دیے۔ پولیس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے چھ نکسلیوں پر 25 لاکھ روپے کا کل انعام تھا۔ اسی کے ساتھ چھتیس گڑھ کے بستر میں 2025 میں اب تک 571 ماؤنواز ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ دیہاتی نکسلی خاص طور پر چھتیس گڑھ حکومت کے اس تازہ اقدام سے متاثر ہوئے جو نکسلیوں سے پاک پنچایتوں کی ترغیب دیتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اگر نکسل سے متاثرہ علاقے کی کوئی پنچایت نکسلیوں سے پاک ہوجاتی ہے، تو وہ مقامی ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کرنے کی حقدار ہوگی۔

ریاستی حکومت کی ’نیاد نیلنار‘ اسکیم سے متاثر ہو کر ڈالے ہتھیار

سکما ضلع کے پولیس سربراہ کے مطابق تمام 16 کیڈرز، بشمول ایک خاتون کیڈر نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے ’’کھوکھلے اور عوام دشمن‘‘ نظریے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر پولیس اور سی آر پی ایف حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں قابل ذکر ناموں میں ریٹا عرف ڈوڈی سکھی بھی شامل ہے، جو سنٹرل ریجنل کمیٹی کی PLGA کمپنی نمبر 1 کی ایک سرگرم رکن ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے بہت سے باغی ریاست کی نیاد نیلنار (آپ کا اپنا اچھا گاؤں) مہم سے متاثر تھے، جو نہ صرف دور دراز اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں ترقی کو فروغ دیتی ہے بلکہ ریاست کی وسیع تر ہتھیار ڈالنے اور بحالی کی پالیسی کو بھی تقویت دیتی ہے۔ حکومت نے نکسلیوں سے اپیل کی ہے وہ تشدد ترک کر دیں اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہوں اور ایسا کر کے خصوصی سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago