قومی

15 Years of Jashn-e-Adab Literary Festival: جشنِ ادب ساہتیہ اُتسوکے 15 سال: ادب، موسیقی اور ثقافت کے متنوع رنگوں کے جشن کا آغاز

نئی دہلی: فن، ادب، موسیقی اورہندوستانی ثقافتی ورثے کے لیے وقف جشنِ ادب ساہتیہ اُتسو کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر4 روزہ ادبی وثقافتی میلے کا آج انڈیا انٹرنیشنل سینٹرکے ملٹی پرپز ہال، نئی دہلی میں شاندارآغازہوا۔ 21 سے 24 اگست 2026 تک منعقد ہونے والا یہ میلہ ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پربھی وقف ہے۔ میلے کے پہلے دن ادب، شاعری، مزاح، کلاسیکی موسیقی اورلوک ثقافت کا خوبصورت سنگم دیکھنے کو ملا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ’یوا بہار‘ نوجوان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نوجوان شاعروں اور ادیبوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے ادب کی نئی نسل کی آوازکواسٹیج فراہم کیا۔
اس کے بعد پدم شری سریندرشرما کی مزاحیہ پیش کش ’ہنستے رہو‘ نے ناظرین کومحظوظ کیا۔ شام کی خاص کشش گریمی ایوارڈ یافتہ اورپدم بھوشن پنڈت وشوموہن بھٹ اورپنڈت ستیش ویاس کی موہن وینا۔ ساتوک وینا جوڑی رہی۔ دن کا اختتام پدم شری استاد انورخان اوران کے گروپ کی راجستھانی لوک موسیقی کی پیش کش ’پدھارومارے دیش‘ کے ساتھ ہوا۔ میلے کے آئندہ دنوں میں بھی ادب اور ہندوستانی ثقافت کی مختلف اصناف کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 22 اگست کوداستان گوئی، ستار، کلاسیکی موسیقی کے ساتھ اوڈیسی، بھرت ناٹیم اورکتھک جیسی رقص پیش کشیں توجہ کا مرکزرہیں گی۔ وہیں سیکسوفون اورقوالی کی محفل بھی سجائی جائے گی۔

صوفی گائیکی اورقوالی کے ساتھ ہوگا پروگرام

23 اگست کوصوفی گائیکی اورقوالی کے ساتھ پروگراموں کا آغاز ہوگا۔ اداکار پیوش مشرا کے ساتھ خصوصی گفتگو، پنڈت رونو مجمدار کی بانسری پیش کش، سنیما سے ویب سیریز کے سفر پر مذاکرہ اورروپ کمارراٹھوروسنالی راٹھورکی غزل پیش کش اہم کشش ہوں گی۔ دن کا اختتام ’شبد رنگ‘ شعری نشست کے ساتھ ہوگا، جس میں ملک کے کئی معروف شاعر اور ادیب شرکت کریں گے۔

جشنِ ادب کے 15ویں یومِ تاسیس کی خصوصی تقریب

24 اگست کوانڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹرکے اسٹین آڈیٹوریم میں جشنِ ادب کے 15ویں یومِ تاسیس کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پرپدم شری پروفیسر اشوک چکر دھر اور پدم شری ایس۔ ای۔ حسنین سمیت کئی معروف شخصیات موجود رہیں گی۔ پروگرام میں پنڈت رونومجمدارکی ’وندے ماترم‘ خصوصی پیش کش، پنڈت ساجن مشرا اورسوارانش مشرا کی کلاسیکی گائیکی اورپدم وبھوشن ڈاکٹراین۔ راجم کی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی پیش کش اہم کشش ہوں گی۔

انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقد ہوگی خصوصی تقریب

21 سے 23 اگست تک کے پروگرام انڈیا انٹرنیشنل سینٹرکے ملٹی پرپزہال میں، جبکہ 24 اگست کی خصوصی تقریب انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹرکے اسٹین آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ تمام پروگراموں میں داخلہ مفت ہے، تاہم ناظرین سے پیشگی رجسٹریشن کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ جشنِ ادب ساہتیہ اُتسوکی 15ویں سالگرہ اس کے ثقافتی سفرکا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران یہ پلیٹ فارم ادب، موسیقی، فن اورثقافت کے تحفظ، فروغ اوراشاعت کے لیے مسلسل کام کرتا رہا ہے۔ اس سال کا انعقاد ہندوستانی ثقافت کے تنوع، مشترکہ ورثے اورنئی نسل کے ساتھ اس کے زندہ و متحرک مکالمے کا جشن ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…

9 minutes ago

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

1 hour ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

2 hours ago