قومی

Pollution Crisis in Noida-Greater Noida: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آلودگی کا قہر، مریضوں کی تعداد میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ

نئی دہلی :نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں مسلسل بڑھتی فضائی آلودگی اب شہریوں کی صحت کے لیے سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ شہر کی فضا میں گھلی دھول اور دھوئیں کا اثر لوگوں کی صحت پر واضح طور پر نظر آنے لگا ہے۔ آلودگی کے باعث سانس سے متعلق مسائل کے ساتھ آنکھوں میں جلن، نزلہ، گلے میں خراش اور سینے کے انفیکشن جیسی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔صورتحال یہ ہے کہ ضلع اسپتال میں مریضوں کی بھیڑ مسلسل بڑھ رہی ہے اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق آلودگی میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں تقریباً 15 سے 20 فیصد تک اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اسپتال میں بڑی تعداد میں ایسے مریض پہنچ رہے ہیں جنہیں آلودہ ہوا کے رابطے میں آنے کے بعد صحت سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ آلودگی کا اثر جسم کے مختلف حصوں پر پڑ رہا ہے۔ اسپتال پہنچنے والے مریض آنکھوں میں جلن اور پانی آنے، مسلسل نزلہ رہنے، گلے میں خراش، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سینے کے انفیکشن، دمہ اور پھیپھڑوں کے انفیکشن سے متعلق مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دھول کے باریک ذرات اور گاڑیوں سمیت دیگر ذرائع سے نکلنے والا دھواں سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر پھیپھڑوں کو متاثر کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ عام طور پر صحت مند رہنے والے افراد کو بھی اب سانس لینے میں دشواری اور گلے کے انفیکشن جیسی شکایتیں ہونے لگی ہیں۔

ضلع اسپتال میں روزانہ 3000 سے زائد مریض پہنچ رہے ہیں

ضلع اسپتال کے قائم مقام چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس) ڈاکٹر ایچ ایم لوانیا نے بتایا کہ آلودگی کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں تقریباً 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ او پی ڈی میں روزانہ 3000 سے زیادہ مریض پہنچ رہے ہیں۔ ان میں آنکھوں میں جلن، نزلہ، گلے میں خراش، سینے کے انفیکشن، دمہ اور پھیپھڑوں سے متعلق مسائل کے مریض شامل ہیں۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ آلودگی کے اس دور میں اپنی صحت کے معاملے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتیں۔ کسی بھی قسم کی طبی پریشانی ہونے پر خود ڈاکٹر بننے کی کوشش نہ کریں اور طبی مشورے کے بغیر دوائیں استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پریشانی ہونے پر اسپتال پہنچ کر ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے ضروری دوائیں دستیاب ہیں۔

آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

ڈاکٹر ایچ ایم لوانیا نے لوگوں کو چند ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کے دوران گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔ آنکھوں میں جلن یا کسی قسم کی پریشانی ہونے پر وقتاً فوقتاً صاف پانی سے آنکھیں دھوتے رہیں۔ گلے میں خراش اور تکلیف سے بچنے کے لیے نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کریں۔ اس کے علاوہ دھول اور دھوئیں کے براہ راست رابطے میں آنے سے بچیں۔خاص طور پر دمہ اور سانس سے متعلق بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔فی الحال بڑھتی ہوئی آلودگی نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے شہریوں کے لیے دوہری مشکل بن گئی ہے۔ ایک طرف زہریلی ہوا میں سانس لینا دشوار ہو رہا ہے تو دوسری طرف اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ لوگ انتظامیہ کی جانب سے جاری آلودگی سے متعلق ہدایات پر عمل کریں اور اپنی صحت کے معاملے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Helps Female BJP Worker: اسٹیج پر خاتون بی جے پی کارکن کی طبیعت بگڑی، مدد کے لیے آگے آئے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے حکام کو پریما کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی اور…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے کازیرنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت

وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے…

2 hours ago

Attacks on Security Posts in Balochistan: بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی چوکیوں پر حملہ، داغے راکٹ اور ہوئی فائرنگ

بی ایل اے کے میڈیا ونگ ’حقّل‘ نے کچھ ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں…

2 hours ago