قومی

15 of top 20 most polluted cities in the world from India: دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ 20 شہروں میں سے 15 ہندوستانی ہیں:رپورٹ

آلودگی آج پوری دنیا کیلئے سنگین مسئلہ ہے۔ عالمی برادری موقع بہ موقع اس فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آواز لگاتی ہے اور پھر بہت چالاکی کے ساتھ خاموش ہوجاتی ہے البتہ ہوائی آلودگی کا خطرہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھتا چلا جارہا ہے اور دنیا ابھی بھی اس کے روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی بات کررہی ہے ۔ البتہ فضائی آلودگی کا سب سے بھاری خطرہ بھارت پر منڈلا رہا ہے اور اس کے کئی بڑے شہروں کو اپنی چپیٹ میں لیتا چلا جارہا ہے ۔ دراصل ان دنوں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں واضح طور پر یہ درج کیا گیا ہے کہ دنیا کے مقابلے میں بھارت کے زیادہ تر شہر سب سے زیادہ فضائی آلودگی کے شکار ہیں ۔

ایک رپورٹ کے مطابق، بھارت نے 2022 میں فضائی آلودگی کے انڈیکس میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، حالانکہ اس نے پچھلے سال کے مقابلے میں سب سے خراب ہوا کے معیار والے ممالک کی فہرست میں تین پائیدان  نیچےضرور آیا  ہے۔ ہندوستان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تین درجے گر گیا ہے، چاڈ، عراق، پاکستان، بحرین اور بنگلہ دیش 2022 میں پانچ سب سے زیادہ آلودہ ممالک تھے۔ سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئرکی شائع کردہ سالانہ ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ 20 شہروں میں سے 15 ہندوستانی ہیں۔ یعنی اس رپورٹ کے مطابق بیشتر شہر ہندوستان کے ہیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی کے خطرات سے دوچار ہیں ۔

دنیا کے سب سے آلودہ ترین 20 شہر یہ ہیں۔

1- لاہور، پاکستان

2- ہوٹن، چین

3- بھیونڈی، انڈیا

4- دہلی، انڈیا

5- پشاور، پاکستان

6- دربھنگہ، انڈیا

7- آسوپور، انڈیا

8- N’Djamena، Chad

9- نئی دہلی، انڈیا

10- پٹنہ، انڈیا

11- غازی آباد، انڈیا

12- دھروہرہ، انڈیا

13- بغداد، عراق

14- چھپرا، انڈیا

15- مظفر نگر، انڈیا

16- فیصل آباد، انڈیا

17- گریٹر نوئیڈا، انڈیا

18- بہادر گڑھ، انڈیا

19- فرید آباد، انڈیا

20- مظفر پور، انڈیا

Rahmatullah

Recent Posts

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

56 minutes ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

1 hour ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

3 hours ago

Allu Arjun: پشپا 2 اداکار اللو ارجن کے گھر پر پتھراؤ، جے اے سی لیڈروں پر توڑ پھوڑ کا الزام، پولیس نے کیا گرفتار

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…

3 hours ago