قومی

Bihar Floods: بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے 14 اضلاع سیلاب کی زد میں، 35.79 لاکھ افراد متاثر

نئی دہلی: بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے 14 اضلاع مکمل طور پر سیلاب کی زد میں ہیں۔ پٹنہ کے علاوہ بھوجپور، سارن، ویشالی، بھاگلپور، بیگوسرائے، بکسر، سمستی پور، مونگیر، کٹیہار، لکھی سرائے اور کھگڑیا سمیت کئی اضلاع میں لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے، لیکن سیلاب متاثرین کو پینے کے لیے صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہو پا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 35.79 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

متاثرین کے لیے 456 کمیونٹی کچن

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریاست میں 456 کمیونٹی کچن اور 14 ریلیف کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے لیے اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کی 27 اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) کی 10 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ریاست میں کوسی اور سون ندی کے پانی کی سطح میں کمی آئی ہے، تاہم گنگا، گنڈک، پون پون سمیت کئی دیگر ندیاں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ اس کے باعث نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات برقرار ہیں اور کئی دیہات میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے۔

بہار میں دو دن بارش کا امکان

بہار میں ستمبر کے دوران اب تک معمول سے 31 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ خاص طور پر ان افراد سے جو اب بھی ندیوں کے کنارے یا سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں موجود ہیں، کہا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

کانگریس سیوادل بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

بہار کے کئی گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں پانی داخل ہونے کے بعد کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔ اس مشکل صورتحال کے درمیان کانگریس سیوادل کی جانب سے ریاست کے مختلف سیلاب زدہ اضلاع میں متاثرین تک کھانے پینے کی اشیا اور دیگر امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں سیوادل کی ٹیم کشتی کے ذریعے سونپور کے سبَل پور دیارا پہنچی اور سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ کانگریس سیوادل کے کارکن روہت کمار نے بتایا کہ راہل گاندھی کی ہدایت پر گزشتہ کئی دنوں سے پوری بہار میں مسلسل دورہ کرکے کشتیوں کے ذریعے متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سبَل پور میں تقریباً 500 ضرورت مند خاندانوں کو ایک ہفتے کے لیے ضروری راشن فراہم کیا گیا۔ اس میں چاول، دال، آٹا، چینی، چنا، سویابین، چُوڑا، مٹھائی، چائے کی پتی اور نمک سمیت دیگر ضروری غذائی اشیا شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

2 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

3 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

4 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

4 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

4 hours ago