مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے مالی سال 2026-2027 کے لیے مرکزی بجٹ پیش کیا، جس میں ملک کی ترقی، صحت، تعلیم اور صنعتی شعبے کے لیے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری بڑھانے اور ملک کے برآمدات میں اضافہ کرنے پر بھرپور توجہ دے گی، ساتھ ہی ہر طبقے تک ترقی پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی عدم استحکام کے باوجود ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
بجٹ میں صنعتی ترقی کے لیے کیمیکل پارکس کے قیام، شہروں میں نئے اقتصادی زونز اور GST میں آسانیاں دینے کا اعلان کیا گیا۔ نیا انکم ٹیکس ایکٹ اسی سال نافذ کیا جائے گا تاکہ ٹیکس دہندگان کے لیے نظام آسان ہو۔ روزگار بڑھانے کے لیے سیاحت پر زور دیا جائے گا، جس کے تحت اروناچل پردیش سے تری پورہ تک بڈھ سرکٹ قائم کیا جائے گا اور پانچ شمال مشرقی ریاستوں میں پانچ نئے سیاحتی مقامات تیار کیے جائیں گے۔
تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی کئی اقدامات شامل ہیں۔ ہر ضلع میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے گرلز ہاسٹل قائم کیے جائیں گے، ذہنی صحت کے لیے ایک نیا ادارہ بنایا جائے گا اور 15 تاریخی مقامات کو ترقی دی جائے گی۔ مچھلی پالنے کے لیے 500 نئے تالاب تیار کیے جائیں گے اور معذور افراد کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
صحت کے شعبے میں کینسر اور شوگر کی ادویات سستی ہوں گی، بایوفارما کے لیے پانچ سال میں 10 ہزار کروڑ روپے اور سیمی کنڈکٹر کے لیے 40 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مہاتما گاندھی سواراج منصوبہ دیہی خواتین اور دستکاری صنعت کو فروغ دے گا۔
علاوہ ازیں، 10 ہزار کروڑ روپے کنٹینر مینوفیکچرنگ کے لیے مختص کیے جائیں گے، 22 نئے واٹر ویز اور 3 مخصوص کوریڈور بنائے جائیں گے۔ پانچ علاقائی میڈیکل ہب قائم کیے جائیں گے اور بزرگ شہریوں کے لیے مضبوط صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی، فلکیات کی ترویج اور آئی آئی ایم کے ذریعے ٹورسٹ گائیڈز کی تربیت بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…