قومی

کیرالا میں مسلم خواتین نے حجاب کے خلاف کیا احتجاج

 بھارت ایکسپریس /کیرالہ میں مسلم خواتین نے اتوار 6 نومبر کو ایران میں حجاب مخالف تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حجاب جلایا۔ یہ واقعہ ایک سیمینار کے دوران پیش آیا جس کا اہتمام کیرالہ یوکتوادی سنگم نے کیا تھا۔

سیمینار، بعنوان “فانوس-سائنس اور آزاد سوچ،” اگلے ماہ ملاپورم میں منعقد ہونے والے ایک اور سیمینار سے پہلے کوزی کوڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر، مسلمان خواتین نے ایران میں حجاب مخالف تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حجاب جلایا۔

تنظیم کی چھ مسلم خواتین نے حجاب جلانے کے اقدام کی قیادت کی۔ ہندوستان میں حجاب جلانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یکتی وادی سنگم ایک قومی تنظیم ہے اور ہر سال آزادانہ سوچ کے موضوع پر اس طرح کے سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد مسلم خواتین جو تنظیم کا حصہ ہیں، نے شرکت کی۔ ایران میں ایسے ہی واقعات سے متاثر ہو کر حجاب جلانے کا واقعہ اتوار کو کیرالہ کے کوزی کوڈ میں پیش آیا۔

ایران میں رونما ہونے والے تازہ تنازعہ کی بات کرتے ہیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو ایران میں محض اس لیے حراست میں لیا گیا کہ اس نے اپنا سر نہیں ڈھانپا تھا، یعنی حجاب نہیں پہنا تھا۔ مہسا کو حراست میں لینے کے بعد  وہ  کوما میں  چلی گئی اور چند گھنٹوں بعد ہی اس کی موت ہو گئی۔ مہسا امینی کی موت کی خبر پورے ایران میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد خواتین نے حجاب کے خلاف محاذ کھول دیا۔

Bharat Express

Recent Posts

دہلی، مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، جاری کئے نئے احکامات، یہاں پڑھیں پوری تفصیل

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت…

40 minutes ago

Plea on Delhi Pollution: دہلی میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کا طنزیہ تبصرہ، کہا-’’امید ہے آپ موسم کا لطف اٹھا رہے ہوں گے‘‘

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…

2 hours ago

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

2 hours ago