Bharat Express DD Free Dish

Vaibhav Suryavanshi Record in IPL 2025: ویبھو سوریہ ونشی کے مداح بنے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، چوکے چھکوں کی بارش دیکھ کر کہی بڑی بات

14 سالہ ویبھَو سوریہ ونشی نے آئی پی ایل میں صرف 35 گیندوں پر سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی شاندار اننگز سے متاثر ہوکر جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ان کی بھرپور تعریف کی۔

آئی پی ایل 2025 کا یہ میچ تاریخ میں درج ہو گیا، جب 14 سال کے ویبھَو سوریہ ونشی نے دھواں دار بیٹنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ 28 اپریل کو سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف راجستھان رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ویبھَو نے صرف 35 گیندوں پر شاندار سنچری مکمل کی۔ ان کی اس دھماکہ خیز کارکردگی نے نہ صرف کرکٹ شائقین کو دیوانہ بنایا بلکہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین بھی ان کے مداح بن گئے۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ویبھَو سوریہ ونشی کی اننگز دیکھنے کے بعد “ایکس” پر ان کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا  شاندار، زبردست، زندہ باد ویبھَو!”  یہ تعریف ظاہر کرتی ہے کہ ویبھَو کی بیٹنگ نے ہر عمر اور طبقے کے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔

ویبھو سوریہ ونشی کون ہیں؟

ویبھو سوریہ ونشی بہار کے سمستی پور ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ صرف 14 سال کی عمر میں انہوں نے وہ کارنامہ کر دکھایا جو کئی بڑے کھلاڑی بھی نہ کر سکے۔ ویبھو نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 30 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ ویبھو نے 35 گیندوں میں سنچری مکمل کی اور وہ آئی پی ایل میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ویبھو کا طوفانی بیٹنگ مظاہرہ

ویبھو نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ صرف 17 گیندوں میں ففٹی مکمل کی، جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ واشنگٹن سندر کے پانچویں اوور میں انہوں نے دو چھکے اور دو چوکے لگائے، جبکہ ایشانت شرما کے اوور میں بھی دو چوکے اور ایک چھکا جڑا۔ ہر گیند پر ان کے بلے سے رنز برستے دکھائی دیے۔ ففٹی کے بعد بھی انہوں نے مسلسل تیز بلے بازی کی اور اگلی 18 گیندوں میں انہوں نے سنچری مکمل کی۔

ویبھَو کی اس شاندار اننگز کو دیکھ کر بھارتی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ بھی خود کو روک نہ سکے اور کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔ راہل دراوڑ جیسے سنجیدہ مزاج شخصیت کا اس قدر جوش دکھانا ایک خاص لمحہ تھا۔

ویبھو نے بین الاقوامی سطح پر بھی بنائی اپنی پہچان

گجرات ٹائٹنز کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے ویبھو سوریہ ونشی اس سے پہلے بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ چاہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا انڈر-19 انٹرنیشنل کرکٹ، انہوں نے ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

سب سے کم عمر آئی پی ایل کھلاڑی

ویبھو کو آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں راجستھان رائلز نے 1.10 کروڑ روپے میں خریدا، اور وہ سب سے کم عمر میں آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ ان کے لیے دہلی کیپیٹلزاور راجستھان رائلز نے بولی لگائی لیکن آخر میں راجستھان رائلز نے بازی مار لی۔ ویبھو کا بیس پرائس صرف 30 لاکھ روپے تھا، لیکن ان کی شاندار کارکردگی نے ثابت کر دیا کہ ان پر لگائی گئی بولی نے راجستھان کو رائلز کو آئی پی ایل میں ایک نئی امید دلائی ہے۔

12 سال کی عمر میں کرکٹ کی شروعات

ویبھو نے صرف 12 سال کی عمر میں بہار کی جانب سے وینو مانکڑ ٹرافی میں ڈیبیو کیا، اور پانچ میچوں میں تقریباً 400 رنز بنائے۔ اس کے بعد انہیں انڈر-19 انڈیا بی ٹیم میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے انگلینڈ، بنگلہ دیش اور انڈیا اے کے خلاف میچز کھیلے۔ جنوری 2024 میں، 12 سال اور 284 دن کی عمر میں انہوں نے رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کیا، اور بھارت کے سب سے کم عمر فرسٹ کلاس کرکٹرز میں اپنا نام درج کرا لیا۔ ستمبر 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف انڈر-19 میچ میں صرف 58 گیندوں پر سنچری جڑ کر وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read