وراٹ کوہلی۔ (فائل فوٹو)
وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے آج ملان پور میں پنجاب کنگس (پی بی کے ایس) کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اس آئی پی ایل سیزن اپنی پانچویں جیت درج کر لی۔ اس جیت کے ساتھ آر سی بی نے گزشتہ مقابلے میں پنجاب کنگس کے ہاتھوں اپنے گھریلوں میدان پر ملی کراری شکست کا بدلہ بھی لے لیا اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے گیندبازی کا فیصلہ کیا، جسے ان کے گیند بازوں نے پنجاب کنگس کو محض 157 رنوں پر روک کر صحیح ثابت کیا۔ آر سی بی کے لیے کرونال پانڈیا نے ایک بار پھر شاندار بالنگ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں محض 25 رنز خرچ کرتے ہوئے 2 وکٹ حاصل کیے۔ سُیاش شرما نے بھی کرنال پانڈیا کا بھرپور ساتھ دیا اور چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کے۔ اس کے علاوہ ایک وکٹ روماریو شیفرڈ نے حاصل کیا۔ وہیں پنجاب کے لیے سب زیادہ 33 رنز پربھ سمرن نے بنائے۔ اس کے علاوہ سشانک سنگھ (31 رن)، جوش انگلس (29) رن، پریانش آریہ (22 رن) اور مارکو یانس (25 رن) نے پنجاب کے لیے اہم رنز بنائے۔
158 رنز کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کے شروعات حالاں کہ خراب رہی اور سلامی بلے باز فل سالٹ کا وکٹ محض 6 رنز کے اسکور پر ہی گنوا دیا۔ تاہم اس کے بعد وراٹ کوہلی اور دیو دت پڈیکل نے ذمہ داری کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے 103 رنوں کی شاندار پارٹنرشپ کی اور آر سی بی کو جیت دلاتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر لے آئے۔ آر سی بی کے لیے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 73 رنز (54 گیندوں میں) بنائے اور دیو دت پڈیکل نے 61 رنز (35 گیندوں میں) کی شاندار اننگ کھیلی۔ پنجاب کے لیے ارشدیپ سنگھ، ہرپریت برار اور یجوویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے، لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔ وراٹ کوہلی کو ان کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
آبنائے ہرمز کا یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس، بحیرہ احمر…
فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…
دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…