آئی پی ایل

IPL 2026: آئی پی ایل فائنل میں آر سی بی اور جی ٹی آمنے سامنے، ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ بھی دلچسپ

نئی دہلی: لیگ میچز، ایک ایلیمینیٹر اور دو کوالیفائرز کے بعد آئی پی ایل 2026 کے فائنل کے لیے دو ٹیمیں سامنے آ چکی ہیں۔ اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اور گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے درمیان خطاب کے لیے زبردست مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ فائنل میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

آر سی بی اور جی ٹی کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ

آئی پی ایل کی تاریخ میں آر سی بی اور جی ٹی کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 5 میچز میں آر سی بی نے کامیابی حاصل کی، جبکہ 4 مقابلوں میں گجرات ٹائٹنز فاتح رہی۔ اعداد و شمار سے واضح ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ سخت اور دلسچپ مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

پہلے کوالیفائر میں RCB کی یکطرفہ جیت

پہلے کوالیفائر میں آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز پر مکمل برتری قائم کی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔ آر سی بی کی جانب سے کپتان رجت پاٹیدار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 33 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ کرونال پانڈیا نے 43 رنز بنائے، جبکہ وراٹ کوہلی نے صرف 25 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا۔ جواب میں گجرات ٹائٹنز کی پوری ٹیم صرف 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جی ٹی کی جانب سے راہل تیوتیا نے سب سے زیادہ 68 رنز اسکور کیے تھے۔ ایسے میں گجرات کی ٹیم فائنل میں پہلے کوالیفائر کی شکست کا حساب برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

گجرات ٹائٹنز کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ

گجرات ٹائٹنز کو اپنے گھریلو میدان پر کھیلنے کا فائدہ بھی حاصل ہوسکتا ہے۔ شبمن گل کی قیادت میں ٹیم نے دوسرے کوالیفائر میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس میچ میں شبمن گل نے 53 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ سائی سدرشن نے 32 گیندوں پر 58 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کا اعتماد بلند

دوسری جانب آر سی بی کے لیے پہلا کوالیفائر ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوا تھا۔ وراٹ کوہلی اور کپتان رجت پاٹیدار نے بلے سے اہم رنز بنائے، جبکہ کرونال پانڈیا نے بھی قیمتی شراکت کی۔ گیندبازی میں جیکب ڈفی اور بھونیشور کمار نے متاثر کن کارکردگی پیش کی۔ ڈفی نے 3 وکٹیں حاصل کیے جبکہ بھونیشور کمار نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ راسخ سلام اور کرونال پانڈیا نے بھی گیند کے ساتھ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ فائنل میں آر سی بی اپنی برتری برقرار رکھ پاتی ہے یا گجرات ٹائٹنز اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسری بار آئی پی ایل کا تاج اپنے سر سجاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

25 minutes ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

57 minutes ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

2 hours ago

Kiren Rijiju Praises Bazm-e-Sahafat: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھارت ایکسپریس کے اردو کانکلیو کی ستائش کی، فیس بک پوسٹ میں لکھا- ’بزم صحافت‘ نے دیا مضبوط پلیٹ فارم

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے اردو صحافت کانکلیو میں سابق مرکزی وزیرشاہنوازحسین اور سابق…

3 hours ago