بنگلورو کے چناسوامی اسٹڈایم کے قریب بھگدڑ
بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی آئی پی ایل جیت کا جشن بدھ کے روز اس وقت غم میں تبدیل ہو گیا جب یہاں چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ مچ گئی، جس میں 50 سے زیادہ شائقین زخمی ہو گئے اور آٹھ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شائقین آر سی بی ٹیم کی آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی اٹھانے کے جشن میں شامل ہو رہے تھے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو افراد کی لاشیں بوورنگ اسپتال میں اور چار دیگر ویدیہی اسپتال میں ہیں۔ ویدیہی اسپتال کے آئی سی یو میں چھ لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور تین کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے دیگر دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔ وہیں، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بورنگ اسپتال کا دورہ کیا۔
بھگدڑ اس وقت پیش آئی جب ہزاروں شائقین مختلف دروازوں سے جلدی میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ موقع پر موجود پولیس نے زخمیوں کو ایمبولینسوں میں پہنچایا اور قریبی بورنگ اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے بتایا کہ سڑکوں پر بھیڑ کی وجہ سے ایمبولینس اسپتال نہیں پہنچ سکی۔
بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود وہ بڑے پیمانے پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ جشن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کو درختوں پر چڑھتے اور شاخوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات ابھی سامنے آنی ہیں۔ کرناٹک حکومت نے اس سے پہلے حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ودھانا سودھا سے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم تک جیت کی پریڈ منسوخ کردی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…