بین الاقوامی

New York Mayor Zohran Mamdani: زہران ممدانی کی جیت کے بعد ’دھوم‘ فلم کے گانے نے مچایا دھمال، نیویارک کے میئر نے اسٹیج پر اپنی اہلیہ کو لگایا گلے

ہندوستانی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ لیڈرزہران ممدانی نے نیویارک کے میئرکا انتخاب جیت کرتاریخ رقم کردی ہے۔ وہ امریکہ کے سب سے بڑے شہرکے پہلے ہندوستانی نژاد اورمسلمان میئربن گئے ہیں۔ ظہران ممدانی کی مہم شروع سے ہی منفرد اورزیربحث رہی ہے۔ انہوں نے عرب ممالک میں اپنی اپیل جاری کرتے ہوئے بالی ووڈ کے اندازمیں اپنی مہم چلائی۔ اپنی مہم کی طرح، انہوں نے بالی ووڈ کے اندازمیں اپنی جیت کا اعلان کیا۔

زہران ممدانی نے اپنی جیت کی تقریرکے اختتام پربالی ووڈ کا گانا ’دھوم مچالے‘ چلایا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب ان کی تقریرکے بعد ان کی اہلیہ اسٹیج پرآ رہی تھیں، جس کے پس منظرمیں ’دھوم مچالے‘ کی دھن بج رہی تھی۔ زہران ممدانی نے اسٹیج پراپنی بیوی کوگلے لگا کراپنی محبت کا اظہارکیا۔

ہندوستان کے پہلے وزیراعظم کو یاد کیا

زہران ممدانی کا ہندوستانی تعلق موزوں اندازمیں اس وقت ظاہرہوا، جب انہوں نے اپنی تقریرمیں ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہروکوپکارا۔ زہران ممدانی نے کہا، “جیسا کہ میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، مجھے پنڈت نہروکا ایک اقتباس یاد آرہا ہے، جوہندوستان کو برطانوی سلطنت سے آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد دیا گیا تھا۔”

زہران ممدانی نے کہا، “تاریخ میں شاذ ونادر ہی کوئی لمحہ ایسا آتا ہے، جب ہم پرانے سے نئے کی طرف جاتے ہیں، جب ایک دورختم ہوتا ہے۔ جب ایک طویل عرصے سے دبی ہوئی قوم کی روح کواظہارملتا ہے۔” ممدانی نے مزید کہا، “آج نیویارک نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔ آپ کے فیصلے نئے دور، وضاحت، ہمت اوروژن کا تقاضا کرتے ہیں، بہانے نہیں۔”

نہروکو آئیکن مانتے ہیں زہران ممدانی

زہران ممدانی نے پہلے نہروکے بارے میں کہا تھا کہ وہ انہیں ہندوستانی طرزکا آئیکن سمجھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پرپنڈت نہرو کی تعریف کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ زہران ممدانی ہندوستانی نژاد ہیں۔ وہ نیویارک کے پہلے ہندوستانی نژاد امریکی اورمسلمان میئر بنے ہیں۔ انہوں نے اپنی جیت کے ساتھ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوبھی بڑا جھٹکا دیا ہے۔ دراصل، ڈونلڈ ٹرمپ نے پورے الیکشن میں زہران ممدانی کی زبردست مخالفت کی تھی اوران کے خلاف متنازعہ بیانات دیئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

54 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

1 hour ago