بین الاقوامی

US hits China with 100% tariffs: امریکا نے چین پر لگایا 100 فیصد ٹیرف، کیا ٹرمپ کے فیصلے سے بھارت کو ہوگا فائدہ؟

ہندوستانی برآمد کنندگان امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امریکہ نے بہت سی چین کی اشیاء پر نئے اور زیادہ ٹیرف لگائے ہیں، جس سے چین کی مصنوعات امریکی مارکیٹ میں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔ اس  وجہ سے امریکی کمپنیوں اور خریداروں کی مانگ اب چین  کے بجائے بھارت کی طرف  بڑھ سکتی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے چین کی اشیاء پر محصولات عائد کرنے سے بھارت کی مانگ میں تبدیلی آسکتی ہے۔ 2024-2025 میں ہندوستان نے امریکہ کو 86 بلین ڈالر کا سامان برآمد کیا۔ فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنزکے صدر ایس سی رہلن  نے کہا کہ “ہم اس بڑھتے ہوئے تناؤ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔”

امریکہ نے چین پر 100 فیصد ٹیرف لگا یا

 10 اکتوبر کوامریکہ نے چین سے آنے والے  سامان پر1 نومبر سے 100 فیصد اضافی ٹیرف  لگانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام بیجنگ نے 9 اکتوبر کو ریئر ارتھ  کی برآمدات پر سخت کنٹرول کے نفاذ کے بعد کیا ہے۔ ریئر ارتھ  امریکی دفاع، الیکٹرک وہیکل اور یوزر توانائی کی صنعتوں  کے لئے بے حد  اہم ہیں۔

فی الحال امریکہ ہندوستانی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف لگاتا ہے، جس میں اضافی 25 فیصد ٹیرف بھی شامل ہے۔ SC Ralhan نے کہا، “اب، چین کی اشیاء پر 100فیصد اضافی ٹیرف سے ہمیں فائدہ پہنچے گا۔ اس سے امریکی مارکیٹ میں ہندوستان کے لیے بڑے مواقع کھلیں گے۔”

تھنک ٹینک GTRI نے رپورٹ کیا کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا تجارتی تنازعہ الیکٹرک گاڑیوں، ونڈ ٹربائنز اور سیمی کنڈکٹر حصوں کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  امریکہ الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل، جوتے، وائٹ گٹس اور سولر پینلز کے لیے چین پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

امریکہ مسلسل چوتھے سال ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بنا ہوا ہے۔ 2024-25 میں، امریکہ مسلسل چوتھے سال ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا۔ دوطرفہ تجارت 131.84 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جس میں 86.5 بلین ڈالر کی برآمدات بھی شامل ہیں۔ امریکہ ہندوستان کی کل تجارتی اشیاء کی برآمدات کا تقریباً 18فیصد، درآمدات کا 6.22فیصد، اور کل تجارت کا 10.73فیصد ہے۔ ہندوستان اور امریکہ اس وقت دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago