بین الاقوامی

Israel Hamas War: ڈبلیو ایچ او کے عملے نے غزہ کے اسپتالوں کیادورہ، تباہی کے مناظر دیکھ کر دنگ رہ گئےڈاکٹرز

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے چھ ماہ بعد عالمی ادارہ صحت کی ٹیم غزہ کے ہسپتالوں کا دورہ کر رہی ہے۔ جمعہ کو ڈبلیو ایچ او کی ٹیم خان یونس شہر کے دو ہسپتالوں میں پہنچی۔ ٹیم کے ارکان وہاں کی تباہی دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ اسپتال کی عمارت کئی جگہ ٹوٹی ہوئی نظر آئی، اسپتال کے اندر کئی جگہوں پر خون کے دھبے نظر آئے۔

ہسپتالوں میں نصب مشینیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ہر طرف چونکا دینے والے اور پریشان کن مناظر تھے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ایک رکن نے ہسپتالوں کی حالت دیکھ کر کہا کہ یہ کسی کے بھی تصور سے بالا تر ہے۔ ڈاکٹر رچرڈ پیپر کارن نے کہا، “یہاں ایک خوفناک خاموشی ہے۔ یہاں کوئی نہیں ہے۔ کہیں بھی کچھ نہیں ہے۔ زیادہ تر آلات اور مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔ ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔ ان کی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں کتنی تباہی ہوئی ہے۔ یہاں مریضوں کا علاج ہونا چاہیے تھا لیکن یہ خونی مناظر اور تباہی کے سوا کچھ نہی ںہیں ہے۔

چند ایام قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنی خونی کاروائیاں  ختم کرتے ہوئے خان یونس شہر کو چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ٹیم یہاں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے ارکان نے ناصر اور الامال اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں حماس کے حملے کے بعد آئی ڈی ایف نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کو بھی تباہ کر دیا تھا۔ اب عالمی ادارہ صحت کی ٹیم ہسپتالوں کی مرمت کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو مناسب علاج مل سکے۔

دوسری طرف اسرائیل اور ایران کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا بدلہ لینے کے لیے ایران کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ایران اسرائیلی فوجی اڈوں کو تباہ کرنے کے لیے 100 سے زائد ڈرون، درجنوں کروز میزائل اور ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل بھی فائر کر سکتا ہے۔

ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں واپس بلایا گیا ہے۔ ایرانی حملے کے خدشے کے درمیان اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکی فوجی کمانڈر جنرل مائیکل ایرک سے بھی ملاقات کی ہے۔ ہٹزور ایئربیس پر ہونے والی اس ملاقات کے بعد وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دشمن سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ایران کے اسرائیل پر حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہو گی اور ایران اس میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔ امریکہ اور کئی یورپی ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے سفر سے متعلق رہنمایانہ خطوط جاری کی ہے۔

ہندوستان نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مزید نوٹس جاری ہونے تک ایران یا اسرائیل کا سفر نہ کریں۔ بتا دیں کہ یکم اپریل کو شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ ہوا تھا۔ اس اسرائیلی حملے میں ایران کی ایلیٹ قدس فورس کے اعلیٰ کمانڈر اور ان کے نائب سمیت 13 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے ۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر کشیدگی جاری ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

4 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

1 hour ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

2 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

3 hours ago