بین الاقوامی

Hamas Israel War: غزہ میں بچوں کی ہلاکت پر کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے کیا کہا، آپ کو معلوم ہونا چاہیے، غزہ کا مرکزی اسپتال الشفاء اسپتال اب کام نہیں کر رہا

Hamas Israel War: اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ غزہ کے کئی اسپتالوں میں کام ٹھپ ہوگیا ہے اور کئی اسپتالوں نے ہلاکتوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایسے حالات میں اب تک کئی بے گناہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ادھر دنیا بھر سے جاری جنگ کے حوالے سے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی تند و تیز ریمارکس دیئے ہیں، جس پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

دنیا بچوں کے قتل کو دیکھ رہی ہے: ٹروڈو

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل ایک تقریب کے دوران ٹروڈو نے کہا کہ “میں اسرائیلی حکومت سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ دنیا ٹی وی پر، سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہے۔ ہم ڈاکٹروں، خاندان کے افراد، بچ جانے والوں، ان بچوں کو سن رہے ہیں۔ “ان لوگوں کی گواہی سن رہے ہیں ،جنہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا خواتین، بچوں اور شیر خوار بچوں کے قتل کو دیکھ رہی ہے ۔ یہ روکنا ہو گا۔

  کینیڈین وزیراعظم کے جواب میں بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو دینا چاہیے اور نہ ہی اسرائیل کو۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔

‘سرکل آف ڈیتھ’ کیا ہے؟

غزہ کے الشفا اسپتال میں گزشتہ ہفتے 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب اس اسپتال میں کم از کم 650 مزید مریض ہیں۔ اس اسپتال کے چاروں طرف اسرائیلی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔ جسے اسپتال کے ڈاکٹر ‘سرکل آف ڈیتھ’ کہہ رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹر ال موخلالاتی نے کہا کہ اسپتال اب مریضوں کے علاج کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے اور انہیں وہاں رکھنا لوگوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الشفاء اسپتال کے ارد گرد بمباری سے پانی اور آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ غزہ کا مرکزی اسپتال الشفاء اسپتال اب کام نہیں کر رہا۔

حماس شہریوں کو نقصان پہنچا رہی ہے

اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل شہریوں کو نقصان سے دور رکھنے کے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔ جب کہ حماس انھیں نقصان پہنچانے کے لیے سب کچھ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اسرائیل غزہ میں شہریوں کو انسانی راہداری اور محفوظ زون فراہم کرتا ہے تو حماس انہیں بندوق کی نوک پر جانے سے روکتی ہے۔

حماس جنگی جرائم کی ذمہ دار ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو نہیں بلکہ حماس کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ حماس کو شہریوں کے پیچھے چھپنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ حماس کی بربریت کو شکست دینے میں اسرائیل کا ساتھ دیا جائے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

57 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago