بین الاقوامی

Vladimir Putin India Visit: پی ایم مودی کی دعوت پر پوتن 4-5 دسمبر کو آئیں گے بھارت، اسٹریٹجک معاہدے کی امید

روس کے صدر ولادیمیر پوتن 4-5 دسمبر کو بھارت آ رہے ہیں۔ یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے اور اسے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس دوران تیل کی خریداری، دفاعی تعاون اور تجارت جیسے بڑے معاملات پر گفتگو ہوگی۔

پوتن کا دورہ اہم کیوں ہے؟

پوتن کے اس دورے کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ اس وقت بھارت اور امریکہ کے تعلقات نازک مرحلے میں ہیں۔ امریکہ نے روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے بھارت پر ٹیریف عائد کیا تھا اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کئی بار یہ بیان دے چکے ہیں کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنا بند کرنا چاہئے۔ اس کے باوجود بھارت مسلسل روس سے تیل خرید رہا ہے۔ ایسے میں پوتن کا بھارت آنا اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم مانا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی سے ملاقات

اپنے دورے کے دوران پوتن وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ صدر دروپدی مرمو اُن کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کریں گی۔ دو طرفہ بات چیت میں توانائی، دفاع اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ حال ہی میں روس گئے تھے

حال ہی میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر روس گئے تھے۔ اس دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ پوتن جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔ جے شنکر کے دورے کے چند دن بعد ہی اب پوتن کا بھارت آنا دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید بڑھا رہا ہے۔ گزشتہ سال وزیر اعظم مودی بھی دو بار روس گئے تھے۔ جولائی 2024 میں انہوں نے دو روزہ دورہ کیا تھا اور اکتوبر میں BRICS سمٹ میں شرکت کے لئے روس پہنچے تھے۔ اسی دوران مودی نے پوتن کو بھارت آنے کی دعوت دی تھی۔اب پوتن کا یہ دورہ بھارت اور روس کے تعلقات کو نئی سمت دینے والا ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

INDIA Bloc Rally:  ‘‘جو کافر ہیں، وہ ہر روز ڈرتے ہیں…‘‘، رام لیلا میدان سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…

4 minutes ago

Chhattisgarh Foundation Day: چھتیس گڑھ کے 26 سال: بے مثال یا بدحال؟ ترقی کے دعوؤں اور زمینی حقیقت کا جائزہ

ریاستی یومِ تاسیس پر پانچ اہم سوالات۔ کسانوں کی بدحالی، بستر میں ترقی کی رفتار،…

32 minutes ago

Keep Your Home Pollution-Free: سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی کے درمیان گھر کو آلودگی سے پاک رکھنے کے سائنسی طریقے

سردیوں میں سردی سے بچنے کے لیے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی وجہ سے…

2 hours ago