بین الاقوامی

US removes bounty on Sirajuddin Haqqani: سراج الدین حقانی کی گرفتاری میں مدد پر انعام کی پیشکش کو امریکہ نے واپس لیا،10ملین ڈالر رکھا تھا انعام

افغانستان کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ختم کردی ہے۔طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہی امریکی وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔دوسری جانب ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر سراج الدین حقانی کے گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم کا اشتہار اب بھی موجود ہے۔

امریکی “ریوارڈز فار جسٹس” ویب سائٹ کے مطابق امریکہ نے سراج الدین حقانی کے نام حذف کر دیے، سراج الدین کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔ یحییٰ اور عبد العزیز حقانی کی گرفتاری کرانے پر انعام 50 لاکھ ڈالر تھا۔ اسے بھی ختم کر دیا گیا ہے۔حقانی کے قریبی ذرائع نے حقانی اور دو دیگر رہنماؤں سے انعامات ہٹانے کے بارے میں معلومات کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان تین رہنماؤں کی گرفتاری پر انعامات کا خاتمہ امریکی زیر حراست جارج گلیزمین کی رہائی کے بدلے عمل میں آیا۔جمعرات کے روز طالبان نے یرغمالی امور کے لیے امریکی ایلچی ایڈم بوہلر اور کابل میں طالبان حکام کے درمیان بات چیت کے بعد دو سال سے زیادہ عرصے سے افغانستان میں قید امریکی شہری کو رہا کر دیا تھا۔

سراج الدین حقانی افغانستان کے پہلے نائب رہنما اور 2021 کے بعد سے طالبان حکومت میں قائم مقام وزیر داخلہ ہیں۔وہ 2015 سے طالبان کے نائب رہنما رہے ہیں اور 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد انہیں وزارتی ذمہ داری پر بھی تعینات کیا گیا تھا۔2018میں اپنے والد سے وراثت میں ملنے کے بعد سے انہوں نے حقانی نیٹ ورک کی قیادت کی، جو طالبان کا نیم خودمختار نیم عسکری دستہ سمجھا جاتا ہے۔وزیر داخلہ کی حیثیت سے ان کا ملک کی اندرونی سکیورٹی فورسز کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول ہے۔طالبان کے نائب رہنما کے طور پر انہوں نے امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف مسلح لڑائی کی نگرانی کی۔سراج الدین حقانی اس وقت ایف بی آئی کو 2008 کے کابل سرینا ہوٹل حملے میں ان کے کردار کی وجہ سے پوچھ گچھ کے لیے مطلوب ہیں۔ اس حملے میں چھ افراد جان سے گئے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ نے انہیں خصوصی طور پر ’عالمی دہشت گرد‘ نامزد کیا اور ان کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالرکے انعام کی پیشکش کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

4 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

5 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

5 hours ago