بین الاقوامی

Us president Trump on Asia tour: ایشیا کے دورے پر ٹرمپ: چین سے تنازع کم کرنے اور نئے تجارتی معاہدوں کی تیاری، جانیے پلان میں کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جمعہ کو ایشیا کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس سفر سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ امریکہ اور ایشیا کے درمیان بڑھتے تجارتی تنازعات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور چین کے ساتھ خراب ہوتے تعلقات کو بہتر بنانے کا راستہ کھولے گا۔ ٹرمپ کا یہ دورہ ملائشیا، جاپان اور جنوبی کوریا تک محیط ہے اور جنوری میں دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا سب سے طویل بیرونِ ملک سفر ہے۔

چین سے تجارتی تنازع پر اہم بات چیت

ٹرمپ کا سب سے اہم پڑاؤ اس ماہ کے آخر میں ہوگا، جب وہ جنوبی کوریا کے شہر گیونگجو میں ہونے والی APEC سربراہی کانفرنس میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیوِٹ کے مطابق دونوں رہنماوں کی یہ ملاقات جمعرات کو ہو سکتی ہے، تاہم مذاکرات کے موضوعات کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ امکان ہے کہ بات چیت کا محور امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازعات کو کم کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں کچھ چینی مصنوعات پر عائد ٹیکس (ٹیرِف) کم کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اس کے بدلے انہوں نے بیجنگ سے بھی رعایتیں مانگی ہیں، جیسے کہ امریکی سویابین کی خریداری دوبارہ شروع کرنا اور فینٹانائل بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی فراہمی روکنا۔

تائیوان کے معاملے پر بھی نظر

امید کی جا رہی ہے کہ دونوں لیڈرز کے درمیان بات چیت میں تائیوان کا مسئلہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔ خدشہ ہے کہ ٹرمپ شی جن پنگ کے دباؤ میں آ کر امریکہ کی تائیوان کے ساتھ حمایت پر نرم رویہ اختیار کر سکتے ہیں۔ٹرمپ ملائشیا کی دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان (ASEAN) کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اس علاقائی تنظیم کے 10 ممالک نے گزشتہ سال امریکہ کو 312 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، جو 2017 کے مقابلے میں دوگنی ہیں۔ ٹرمپ 2017 کے بعد پہلی بار آسیان کانفرنس میں شریک ہوں گے اور اس بار بات چیت کا مرکز بنیادی طور پر ویت نام اور تھائی لینڈ ہوں گے، کیونکہ یہ دونوں ممالک امریکہ کے تجارتی خسارے میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Bhajan Sandhya at World Peace Centre: گروگرام کے ورلڈ پیس سینٹر میں 21 نومبر کو ’بھجن کلبنگ‘ کا انعقاد، گورنر سدھا یادو کریں گی افتتاح

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور آچاریہ لوکیش جی نے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز…

3 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر کیا فاتحانہ آغاز، ڈیبیو میچ میں پوجا ساہو نے داغا گول

موجودہ چیمپئن بھارت نے ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا…

3 hours ago